| | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ ریکارڈز،کس کے اب تک کے زیادہ میچز،فتوحات،ناکامی،دلچسپ جائزہ

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ ریکارڈز،کس کے اب تک کے زیادہ میچز،فتوحات،ناکامی،دلچسپ جائزہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا وقت قریب ہے۔اب تو 15 روز بعد ٹیمیں س میں شرکت کیلئے امریکا میں جمع ہونا شروع ہوجائیں گی۔اس حوالہ سے کرکٹ حلقوں میں شور برپا پے اور جنون ابھی سے بولنے لگا ہے۔ٹی 20 ورلڈکپ کے حوالہ سے اس کی تاریخ ،ٹی 20 ورلڈکپ کہانی،ہسٹری کا ذکر بھی ساتھ ہوتا ہے۔کرک اگین اب تک تمام 8 ٹی 20 ورلڈکپ ایڈشنز کا تفصیلی احاطہ کرچکا ہے اور یہی نہیں بلکہ اس کے چیمپئنز اور رنراپ کا خصوصی ذکر بھی ہوچکا ہے۔

یہاں ایک اور چیپٹر پیش خدمت۔یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ اب تک کون کون سے ممالک ٹی 20 ورلڈکپ کھیل چکے ہیں اور کن کے میچز زیادہ،فتوحات بڑی اور ناکامیاں کم ہیں۔

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف 1 بار کا چیمپئن سری لنکا میچز کی ہاف سنچری مکمل کرنے والا پہلا ملک بن چکا ہے۔اس نے 2007 کے ٹی 20 ورلڈکپ کے آغاز سے 2022 کے آخری ٹی 20 ورلڈکپ تک کل ملا کر 51 میچز کھیلے ہیں۔31 جیتے اور 19 ہارے ہیں۔ایک میچ ٹائی کھیلا،پھر جیتا ہے۔دوسرا نمبر پاکستان کا آتا ہے۔وہ بھی ایک بار کا چیمپئن ہے۔اس نے 47 میچز کھیل کر28 جیتے اور 18 ہارے ہیں۔ایک میچ  ٹائی کھیلا اور ہارا ہے۔2 بار کے چیمئن انگلینڈ کے 44 میچزہیں۔24 فتوحات،19 ناکامیاں اور ایک بے نتیجہ میچ ہے۔ایک بار کا چیمپئن بھارت بھی 44 میچز کھیلا۔27 جیتا۔15 ہارا۔ایک ٹائی میچ جیتا اور ایک بے نتیجہ چھوڑا ہے۔نیوزی لینڈ زیادہ میچز کھیلنے میں اگلے نمبر پر ہے۔42 میں سے 23 جیتے اور 17 ہارے۔2میچز ٹائی مگر ناکامی مقدر۔آسٹریلیا کی 40 میچز میں سے 25 میں جیت،15 میں ناکامی ہے۔جنوبی افریقا کی 40 میچز میں سے24 میں فتح،15 میں ناکامی،ایک بے نتیجہ ہے۔،ویسٹ انڈیز جو 2 بار کا چیمپئن ہے،اس نے 39 میچزکھیلے اور19 جیتے اور 18 ہارے۔1 ٹائی میچ جیتا ہے۔

بنگلہ دیش کا حال سن لیں۔38 میں سے صرف 9 جیتا اور 28 ہارا ہے۔افغانستان 22 میں سے 7 جیتا اور 15 ہارا ہے۔یوں اب ان ریکارڈز میچز کو دیکھا جائے تو فتوحات میں تناسب کے اعتبارسے بھارت 63.95 فیصد فتح تناسب کے ساتھ ٹاپ ٹیموں میں پہلے نمبر پر ہے۔ویسے نیپال کے کل ملا کر  میچز ہیں،2 فتوحات،ایک شکست اس کی 66.66 شرح بہتر ہے۔بھارت 63 فیصد فتح پر ہے اور پاکستان 61 فیصد کے قریب ہے۔آسٹریلیا 63 فیصد سے کم ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *