برسبین،کرک اگین رپورٹ
یہ 2022 ہے۔آج 1971 سے قبل کا پاکستان ہوگا جو بنگلہ دیش کی کامیابی کے لئے ایک ساتھ ہوگا۔بنگلہ دیشی عوام کو جیت اس لئے درکار ہے کہ ان کو بھی امید ہو کہ وہ سیمی فائنل کی کوشش کریں اور پاکستان کو اس لئے کہ اس میں اس کی امیدیں بھی باقی ہونگی۔
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2022 میں اتوار کا روز پاکستانی کرکٹ فینز کے لئے بہت اہم ہوگیا ہے۔اتوار کے آغاز کے ساتگ ہی اوپر تلے نان سٹاپ 3 میچز ہونگے۔میراخیال ہے کہ برصغیر ایشیا میں یہ سب سے زیادہ دیکھے جانے والے میچز ہونگے،جہاں ایشیا کی 3 ٹیموں کی قسسمت کسی نہ کسی سے جڑی ہوگی۔کوئی کس کے لئے اور کوئی کس کے لئے جیت کی دعا کررہا ہوگا۔اس سلسلہ کا پہلا میچ اتوار 30 اکتوبر کی صبح 8 بجے زمبابوے اور بنگلہ دیش کھیلیں گے۔
زمبابوے نے اس سال جب ٹی 20 ورلڈکپ کے لئے کوالیفائی کیا تھا تو اس کے ساتھ ہی اس نے بنگلہ دیش کو اپنے ہاں بلایا اور ون ڈے وٹی 20 سیریز رکھی اور جیت لی۔یہ نفسیاتی برتری اب کام آئے گی۔دوسرا پاکستان کو ہرانے والی زمبابوین ٹیم بنگلہ دیش کو کہاں رکھ کرکھیلے گی۔اس کا جواب بھی واضح ہے۔ایسا لگتا ہے کہ زمبابوے اپنے کھوئے وقت کو وصول کررہا ہے،جب وہ 2016 کے بعد 2021 کا ایونٹ کھیلنے سے محروم ہواتھا۔کوئی نہ بھولے 1999 ورلڈکپ میں زمبابوے نے بھارت اور جنوبی افریقا کو ہراکر سپر 6 میں جگہ بنائی تھی۔کریگ ایرون کی کپتانی،سکندر رضا کی پرفارمنس،سب سے بڑھ کر اعتماد کی بحالی سب کے لئے چیلنج بن گئے ہیں۔
پاکستان کے سیمی فائنل کا امکان کم ،ریاضی کے لحاظ سے ممکن،آئی سی سی
بنگلہ دیش مشکل میں ہے۔نیدرلینڈ کو ضرور ہرایا لیکن جنوبی افریقا کے خلاف فلاپ شو تھا۔بنگلہ دیش دبائو میں ہے اور زمبابوے سیمی فائنل کی جانب مارچ کرن چاہتی ہے۔
برسبین میں گزشتہ 6 میچز میں پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیمیں 4 میں کامیاب ہوئی ہیں۔ایوریج ٹوٹل 168 سے 176 بنتا نظر آتاہے۔موسم صاف رہے گا،میچ مکمل ہوگا۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ گروپ 2 میں یہ اہم مقابلہ ہے۔ٹیبل پر زمبابوے 2 میچزمیں 3 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔،بنگلہ دیش 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔زمبابوے یہ خواب دیکھ رہا ہے کہ وہ یہ میچ جیتے۔باقی 2 میچز میں سے ایک نیدرلینڈ کے خلاف ہوگا جو آسان ہے۔وہ بھی جیتے تو کم سے کم پاکستان کی رینج سے باہر نکلے۔وہ یوں 7 پوائنٹس بنالے گا اور پاکستان اگلے 3 میچزجیت کر بھی اس سے پیچھے،سیمی فائنل سے باہر ہوگا۔یوں اس میچ میں بہتر یوں ہوگا کہ بنگلہ دیش زمبابوے کو ہرادے،یہ ایسا میچ ہوگا جو مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان کو ایک کردے گا۔
ٹاس بنگلہ دیش جیت سکتا ہے اور شاید میچ بھی۔یہ کرک اگین کا تبصرہ ہے لیکن فیورٹ زمبابوے ہے اور ٹاس جیتنے کے بعد شاید کچھ زیادہ۔دلچسپ مقابلہ کی توقع ہے۔