میلبرن،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ،پرانی روایت بھاری،بھارت کا سب کچھ پھول گیا،انگلینڈ فائنل میں۔لوگوں کی خواہشیں تمام،بھارتی کھلاڑی پاکستانی خوف کے زیر اثر۔ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل میں کام تمام ہوگیا۔یوں انگلینڈ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں داخل ہوگیا ہے،جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو اب پاکستان کے ساتھ ہوگا۔
ایڈیلیڈ میں انگلش ٹیم نے 169 رنزکے تھوڑے بڑے ہدف کا تعاقب نہایت اطمینان کے ساتھ کیا اور اوپننگ شراکت ہی آدھے اوورز میں مکمل کرڈالی۔اوپنرز جوس بٹلر اور ایلکس ہیلز نے کمال بیٹنگ کی اور کسی بھی موقع پر بھارت کو واپس آنے ہی نہیں دیاگیا۔انگلینڈ نے ریکارڈ 170 رنزکی شراکت بنادی،16 اوورز میں بناکسی نقصان کے ہدف مکمل ہوا۔بٹلر 80 اور ہیلز 86 پر ناقابل شکست رہے۔10 وکٹ کی ذلت آمیز شکست بھارت کا مقدر بنی۔
انگلینڈ نے ہدف ویں اوور میں وکٹ پر حاصل کرکے وکٹ کی باوقار جیت اپنے نام کی۔انگلش ٹیم تاریخ میں تیسری بار فائنل کھیل رہی ہے اور پاکستان کا بھی یہی حال ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل،ٹاس تو انگلینڈ کا ہوا،کیا میچ بھارت جیتنے جارہا
اس سے قبل بھارتی ٹیم نے اچھا ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا غلط فیصلہ کرلیا۔یوں اس کی ٹیم اسکور بورڈ پر بڑا ہدف سیٹ نہ کرسکی اور6 وکٹ پر 168 تک جاسکی۔ایک موقع پر 12 ویں اوورمیں صرف 80 اسکور تھا۔ویرات کوہلی نے 50 رنزکے لئے 40 بالز کھیلیں۔روہت شرما تو 27 رنزکے لئے 28 بالیں ضائع کرگئے۔سوریاکمار یادو14 کرسکے۔ہردک پانڈیا نے شاندار بلے بازی کی اور33 بالز پر 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 63 اسکور کے ساتھ کچھ عزت قائم کرلی۔
انگلینڈ کی جانب سےمارک ووڈ کی جگہ کھیلنے والے کرس جارڈن نے 43 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔بھارت نے 6 وکٹ پر168 اسکور کئے۔
اس نتیجہ کے ساتھ ایک اور روایت قائم نہ رہی۔ٹاس جیتنے والی ٹیم میچ جیت گئی۔
بارش کا خوف،ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کے لئے قوانین تبدیل،فینز کے لئے گڈ نیوز