جوہانسبرگ،کرک اگین رپورٹ
تبریز شمسی نے آئی سی سی کیلئے عثمان خواجہ کے جوتے شیئرزکردیئے،پاکستانی کھلاڑی کیوں چپ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ فلسطینی عوام کیلئے اخوت اور امن کا پہغام دینے سے روکے جانے پر جنوبی افریقا کے کرکٹر تبریز شمسی بھی میدان میں آگئے ہیں،انہوں نے آئی سی سی کے خلاف آواز بلند کردی۔ساتھ میں تحریر شدہ عثمان خواجہ کا جوتا بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردیا ہے۔سوال یہ ہے کہ امن کی بات کرنے کے حوالہ سے پوری پاکستانی کرکٹ ٹیم اور نامور سابق کرکٹرزکہاں ہیں۔
تبریز شمسی نے جوتوں کا یہ جوڑا غزہ کے شہریوں کی حمایت کے طور پر پوسٹ کیا۔سوچل میڈیا کی ایکس ویب سائٹ پر جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی نے غزہ کے لیے عثمان خواجہ کے امن کے اشارے کے خلاف کارروائی پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ آئی سی سی نے خواجہ کو ایم سی جی میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران اپنے بلے پر ایک لوگو استعمال کرنے کی منظوری نہیں دی، یہ ذکر کرتے ہوئے کہ یہ لباس اور آلات کے ضوابط کی شق ایف کے خلاف ہے۔
افغانستان کے 3 صف اول کے کھلاڑی 2 سال کیلئے معطل،لیگز کے این اوسی منسوخ،بریکنگ نیوز
عثمان خواجہ نے اس اقدام کے بعد آئی سی سی کے دوہرے معیار پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح دوسرے کھلاڑیوں کو اپنے مقصد کو فروغ دینے کی اجازت دی گئی لیکن وہ ایسا نہیں کرسکتے۔ اب تبریز شمسی نے بھی آئی سی سی کی کارروائی کو دوہرا معیار قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے۔
عثمان خواجہ نے آئی سی سی کیخلاف پہلا وار کردیا،منافقت کا الزام،ثبوت پیش کردیئے
تبریز شمسی نے پوچھا ہے کہ میں چاہوں گا کہ آئی سی سی وضاحت کرے کہ عثمان خواجہ نے کیا غلط کیا ہے،میں سوال کروں گا کہ یہ دہرا معیار کیوں ہے۔