لندن،کرک اگین رپورٹتیمبا باووما جیتنے سے پہلے اور بعدمیں پرسکون یا نیند میں،انداز وائرل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ۔جنوبی افریقہ کے کپتان تیمبا باووما ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن فائنل کے دوران آخری لمحات میں لارڈز کے تاریخی ڈریسنگ روم میں اس طرح بیٹھے ہوئے تھے ،جیسے ہار رہے ہوں۔
آخری لمحے تک ان کا چہرہ لٹکا ہوا تھا، جیسے سوئے ہوئے ہوں اور جب میچ ختم ہوا ان کی ٹیم جیتی تو ان کا جشن کا انداز بھی ایسا تھا جیسے ابھی تازہ میدان میں آئے ہوں۔ جب ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ تھا، تب بھی ایسے تھے جیسے سرے سے کچھ ہوا ہی نہیں۔ ان کا یہ کریکٹر اور انداز بھی کرکٹ فینز پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ ایسے ہو جاتے ہیں جیسے لا تعلق سے ہوں یا ایسے ہوتے ہیں جیسے سوئے ہوں لیکن وہ اب یہ یقین کر لیں کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بن گئے ہیں ۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے کے بعد وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے کپتان ہیں۔ائی سی سی کے ایونٹ کے فاتح کپتان ہیں۔انہوں نے دوسری اننگ میں 66 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور ایڈن مارکرم کے ساتھ 150 کے قریب شراکت بنائی۔