بنگلورو،کرک اگین رپورٹ۔بنگلورو میں بھارت کا بھیانک آغاز،13 اوورز میں 13 رنز،کوہلی سمیت 6 آئوٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت کا نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گرائونڈ پر بھیانک آغاز۔13 اوورز میں 13 رنزپر3 وکٹیں اڑگئیں۔کیویز نے مضبوط بیٹنگ لائن کے ابتدائی پائوں اکھاڑ ڈالے۔لنچ تک 6 وکٹ حاصل کرلئے۔
۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2024 کے سلسلہ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی 3 میچزکی ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل ہونا تھا لیکن بارش کے سبب کل ٹاس تک نہ ہوا۔آج وقت پر ہوا۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا اور پھر لائن لگ گئی۔
بنگلورو ٹیسٹ،دوسرے روز ٹاس ہوگیا،بارش کے خطرے میں میچ شروع
اوپنر کپتان روہت شرما 2 رنزبناسکے۔ویرات کوہلی 9 بالز کھیلنے کے باوجود کھاتہ نہ کھول سکے اور صفر پر کیچ دے گئے،ان کا کیچ فلپس نے اوروکی کی بال پر لیا۔سرفراز خان بھی سفر پر ہنری کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔روہت کی وکٹ سائوتھی نے لی تھی۔
پاکستان میں بابر اعظم کی ناکامی،بھارت میں کوہلی کی ناکامی ہیڈ لائنز میں ہیں۔
بارش کے سبب جب کھیل رکا تو بھارت نے 12.3 اوورز میں 3 وکٹ پر 13 رنزبنائے تھے۔اس کے بعد دوبارہ کھیل شروع ہوا تو کیویز پھر سے جھپٹ پڑے۔لنچ تک23.5 اوورز میں 6 وکٹ پر 34 رنزبنائے۔رشی پنت 15 پر کھیل رہے ہیں۔