کرک اگین رپورٹ۔ٹیسٹ کرکٹ پر منفی تجربات،سیکھنے کا وقت اوور،آئی سی سی سے فنڈز میں کمی ہونے والی،بریکنگ نیوز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور کپتانوں کیلئے بڑی بریکنگ نیوز یہ ہے کہ اب تجربات کرنے،سیکھنے،دوسروں کو سمجھانے کا وقت ختم ہونے کو ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں مسلسل زوال کے بعد اب ان کے آئی سی سی سے آنے والے فنڈز میں 60 فیصد کمی ہونے والی ہے۔آئی سی سی کے اگلے پلان میں اب ٹیسٹ پرفارمنس اور دودجاتی ٹیسٹ نظام کے بعد سالانہ فنڈز ملیں گے۔پھر60 فیصد کٹوتی ہوجائے گی۔اس کے اثرات پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ اور ٹیسٹ میچز کے شیڈول پر بری طرح پڑیں گے۔
حالات پہلے ہی خراب ہیں۔بھارت،آسٹریلیا اور انگلینڈ کے پاس ٹیسٹ کرکٹ اتنی ہے کہ ان کے پاس وقت ہی نہیں ہے لیکن دوسرے درجہ کی ٹیموں کی پوزیشن یہ ہے کہ پاکستان جہاں 9 ماہ تک ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیل سکے گا،گزشتہ سال بھی 8 سے 9 ماہ ایسے گزرے۔سال میں 4 ٹیسٹ ہونگے۔سری لنکا کے حالات اس سے بھی بد تر ہونگے۔اس جون سے اگلے سال جون 2026 کے درمیان 12 ماہ میں اس کے پاس ایک بھی ٹیسٹ میچ نہیں ہے۔یہ تو شیڈول کے اب کے حالات ہیں۔2027 کے بعد جو ہونے والا ہے،وہ نہایت خوفناک ہوگا۔
اگلی ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود کپتان نہیں ہونگے ،بڑا دعویٰ آگیا
آئی سی سی اور ورلڈ کنیکٹس ایڈوائزری بورڈ کی میٹنگ 6 اور 7 جون کو ہے۔اس کے بعد جو ہونے والا ہے۔ڈالرز کی آمد کم ہوجائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کو آنے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کیلئے نہایت سنجیدہ اقدامات کرنے ہونگے۔کپتان تبدیل کرنا ہوگا۔پلیئنگ الیون وہ ہو جو ہر جگہ کھیل سکے جو لیجنڈری بن سکیں۔فاسٹ بائولرز کی دنیا آباد کرنی ہوگی۔ثقلین مشتاق،مشاق احمد سڈنی،اوول،کیپ ٹائون میں کھیلا کرتے تھے لیکن آج کے پلیئرز کے حالات خراب ہیں۔2027 کے بعد سے دودرجاتی سسٹم آنے والا ہے۔کارکردگی کی اہمیت ہوگی،پیسہ بھی اسی حساب سے ملے گا۔یہ کسی کو شاید ابھی سمجھ نہ آئے۔
کرکٹ کی نئی کمیٹی کا اجلاس طلب،دودرجاتی ٹیسٹ فارمولا لیک،پلے آف سمیت دلچسپ تجاویز