لندن،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی رات بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔اوول میں ایک کی بجائے 2 پچزبنالی گئی ہیں اور ایک خوف کے تحت پلان بھی بھی تیار ہے لیکن اس کے لئے ظاہری بنیاد پر کوئی بھی تفصیل فراہم کرنے کو تیار نہیں ہے۔
ٹیسٹ فائنل،اوول میں 2 پچزکا انکشاف،پلان بی بھی تیار،آئی سی سی کو خوف الگ۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک بز نے انکشاف کیا ہے کہ آئی سی سی نے 7 جون سے شروع ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لئے ایک کی بجائے 2 پچزبنادی ہیں اور ایسا نامعلوم یا کسی تنازعہ کی وجہ سے نہیں ،بلکہ غیر متوقع حالات کو سامنے رکھ کرکیا گیا ہے۔اس میں کرکٹ بریکنگ نیوز یہ بنتی ہے کہ آئی سی سی نے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر پلان بی بنایا ہے اور پلیئنگ کنڈیشنز میں بھی تبدیلی کی ہیں۔
بھارت یا آسٹریلیا،جو جیتا،نیااعزازپائےگا،رینکنگ اعتبار سے کینگروزکیسے فیورٹ
اوول لندن میں ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 فائنل کے لئے 2 پچزبنائی گئی ہیں۔ایسا اس لئے بھی کیا گیا ہے کہ جنوبی لندن کے علاقہ میں جاری تیل کے مظاہروں اور مظاہرین کی جانب سے مداخلت کا خوف ہے۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ آئی سی سی کو خوف ہے کہ میدان میں گھس کر پچ خراب کی جاسکتی ہے۔آن فیلڈ امپائرز اگر وکٹ خراب محسوس کریں گے تو کھیل روک دیں گے۔دونوں کپتان رضامند ہوئے تو میچ ہوگا۔اگر نہیں تومیچریفری پچ کی مرمت کروائیں گے۔اگر وہ ممکن نہیں تو میچ ریفری کپتانوں سے مشاورت کے بعد ساتھ والی پچ کا انتخاب کریں گے لیکن اس میں بھی یہ دیکھاجائے گا کہ اس پچ سے کسی ایک فریق کو نقصان ،دوسرے کوفائدہ تو نہیں۔اگر اتفاق نہ ہوا تو میچ منسوخ کردیا جائے گا۔