لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا اعلان ہوگیا۔قومی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سلسلہ کی اہم سیریز انگلینڈ کے خلاف ہوم گرائونڈز میں یکم دسمبر سے شروع ہونے جارہی ہے۔شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی انجری کی وجہ سے باہر تھے۔فواد اعلم،یاسر شاہ باہر اور سرفراز احمد آگئے۔محمد عباس بھی نہیں لئے گئے۔
چیف سلیکٹر وسیم باری نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پیر کی صبح پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔اہم ترین سلیکشن سے قبل چیف سلیکٹر نے بابر اعظم اور ٹیم می تعریف کی۔
اسکواڈ کے لئے 18 کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ان میں بابر اعظم،محمد رضوان،عبداللہ،ابرار احمد،اظہرعلی،فہیم اشرف ،حارث رئوف،امام الحق،محمد علی،محمد نواز،محمد وسیم جونیئر،نسیم شاہ،نعمان علی،سرفراز احمد،شان مسعود،،سعود شکیل،زاہد محمود،سلمان علی آغا۔
انگلینڈ کی پاکستان میں 8 سیریز،9واں دورہ،حیران کن نتائج
یاسرشاہ کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ڈومیسٹک کے ٹاپ پرفامرز میں محمد علی کو رکھا گیا ہے۔محمد وسیم کہتے ہیں کہ میرٹ پر ٹیم سلیکشن کی ہے۔یاسر کو بائولنگ فارم کی وجہ سے نہیں لیا گیا،ان کی جگہ زاہد محمود کو لیا گیا ہے۔
فواد عالم بھی قریب 2 سال بعد ڈراپ ہوگئے ہیں۔میر حمزہ بھی جگہ نہیں بناسکے۔چیف سلیکٹرکو پریس کانفرنس میں کافی سخت سوالوں کا سامنا رہا ہے۔