لاہور،کرک اگین رپورٹ
شکر الحمد للہ،حسن علی کا پہلا رد عنل لیکن شکر بابر اعظم بھی بنتا،وجہ جانیئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا جنریٹر واپس آگیا،اس بات کا اعلان کسی اور نے نہیں ،خود حسن علی نے کیا ہے۔سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹرْایکس پر انہوں نے جو تصویر شیئر کی،اس پر جنریٹر لکھا ہے۔کمال ہوگئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو فیلڈ میں عملی طور پر کسی پرفارمر یا نسیم شاہ جیسے متبادل کی ضرورت نہیں تھی بلکہ جنریٹر کی ضرورت تھی،شاید ان کی بیٹریاں فیل تھیں یا دماغی وجسمانی لائٹ کی اشد ضرورت تھی۔
نسیم شاہ ٹیم اعلان کے بعد سامنے آگئے،ذومعنی بیان،حارث کا اپنا کندھا دینے کی پیشکش،کھچڑی واضح ہوگئی
خیر،حسن علی نے لکھا ہے کہ شکر الحمد للہ،اپنے ملک کیلئے ورلڈکپ کھیلنا ایک ناقابل یقین احساس ہے۔میں پاکستانی ٹیم کیلئے انشا اللہ کوشش کروں گا۔مجھے اور میری ٹیم کو دعائوں میں یاد رکھیں،سپورٹ کرنے والوں کاشکریہ۔
کرک اگین نے رات گئے لکھا تھا کہ محمد حفیظ تیکنیکل کمیٹی سے اس لئے الگ ہوئے کہ ان کی رائے کو اہمیت نہیں دی گئی،وہ کسی طور پر بھی حسن علی سلیکشن کے قائل نہیں تھے۔عماد وسیم کے حق میں اس لئے بھی تھے کہ بھارتی پچز اسپن فرینڈلی ہیں لیکن ہیڈ کوچ اور کپتان نے ایک نہ سنی۔اب یہ نیوز بھی قومی میڈیا پر نمایاں ہے۔
پی سی بی کرکٹ کمیٹی سے اچانک الگ ہونے والے محمد حفیظ کا ورلڈکپ اسکواڈ پر رد عمل
اس کے بعد حسن علی سے سوال بنتا ہے کہ شکر الحمد للہ تو ٹھیک،شکر بابر اعظم بھی لکھ دیں۔
ورلڈکپ 2023،پاکستان کے اسکواڈ کی رونمائی ہوگئی،حیرت بھی اور عجب بھی