دبئی،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کے سابق کپتان سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ بہت ہوگیا۔بس،اب بس،بہت تباہی دیکھ لی،وائٹ کرکٹ میں بہت ہارلئے۔اب بڑے آپریشن کی ضرورت ہوگی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے ہاتھوں بڑی شکست اور چیمپئنز ٹرافی سے اخراج کے بعد وسیم اکرم نے کپتان اور سلیکٹرز سے سوالات اٹھائے ہیں۔
وسیم اکرم کہتے ہیں کہ کپتان سلیکشن کا ذمہ دار ہے،کیونکہ وہ جہاز کا کپتان ہوا کرتا ہے۔سلیکٹرز بھی جواب دہ ہیں۔یہ پاکستان کرکٹ کی بری داستان ہے۔اب 5 کھلاڑیوں کو بھی نکالنا پڑے،نکالیں۔2026 ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاری ابھی سے کرنی ہوگی،ورنہ اس سے آگے کیا ہوگا۔
وقار یونس نے پاکستانی بیٹرز کی ناکامی کی پوری داستان سنائی۔بتایا کہ 24 اوورز کھیلنے کے بعد سعود اور رضوان نے جو کیا،شرمناک ہے۔