| | | |

آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن چیف کا اہم اعلان آگیا

 

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے  چیف نے اہم اعلان کردیا ہے۔عثمان خواجہ اور آئی سی سی میں جاری ایشو پر اپنا پلڑا خواجہ کی جھولی میں ڈالا ہے۔

آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ یونین خواجہ کی باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے اپنے جوتوں پر الفاظ ظاہر کرنے کی کوششوں کی حمایت کرے گی اگر وہ کرکٹ آسٹریلیا اور آئی سی سی کے سامنے اپنے کیس کی دلیل دینا چاہتے ہیں۔

میلبرن ٹیسٹ اور سڈنی ٹیسٹ میچوں میں پابندی لگادی گئی،آسٹریلیا میں ہائی الرٹ

اگر وہ کسی خاص مقصد کو آگے بڑھانا چاہتا ہے تو ہم اس کی حمایت کریں گے۔خواجہ کو پیغام بھرے جوتے نہ پہنے دیئے جانے کے بعد انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ 26 دسمبر سے شیڈول باکسنگ ڈے ٹیسٹ کےلئے آئی سی سی سے اجازت لیں گے اور اس کے لئے آخری حد تک کوشش کریں گے۔

عثمان خواجہ کا فلسطینی پیغام بینر کی شکل میں پرتھ اسٹیڈیم میں آویزاں،سکیورٹی نے اتار دیا،گرفتاری

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *