برمنگھم۔کرک اگین رپورٹ۔ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی یا پلیئرز کا بڑا پن،جسپریت بمرا اور جوفرا آرچرکس روپ میں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کے جوفرا آرچر کو برمنگھم ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف کھلانے کیلئے انگلینڈ نے 4 سال بعد سلیکٹ کیا لیکن فائنل الیون سے باہر رکھا۔بھارت کے کامیاب ترین بائور جسپریت بمرا کو دوسرے ٹیسٹ سے آرام اور ورک لوڈ منیجمنٹ کے تحت باہر رکھا گیا،وہ بھی پلیئنگ الیون میں نہ تھے۔
دونوں میچ کے پہلے روز مختلف روپ میں نظر آئے۔جوفرا آرچر بائونڈری لائن کے باہر واٹر بوائے سے لے کر گرائونڈ ورکر تک کے روپ میں دکھائی دیئے ۔
شبمان گل کی انگلینڈ میں مسلسل دوسری سنچری،رشب پنت نے ہیلمٹ توڑدیا
ادھر دن کے اختتامی لمحات میں شمبان گل جب بیٹگ کرتے تھوڑا انجری کا شکار تھے اور فزیو سے مدد لے رہے تھے تو جسپریت بمرا ان کیلئے واٹر بوائے کا کام کررہے تھے۔
یہ کلاس ہے اور یہ انداز ہے۔دنیا یوں ہی دیوانی ہوا کرتی ہے۔بھارت نے پہلے دن کا اختتام 5 وکٹ پت 310 رنزپر کیا ہے۔