گال۔کرک اگین رپورٹ۔سری لنکا کو ٹیسٹ ہسٹری کی سب سے بڑی شکست،یہاں بھی سپن پچ لے ڈوبی۔سری لنکا کو ٹیسٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا . اسپنرز نیتھن لیون اور میتھیو کوہنیمن نے ہفتے کے روز گال میں.آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 242 رنز سے فتح دلادی مہمان ٹیم نے دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں چوتھے دن 15 وکٹیں گرنے کے ساتھ۔ لیون (7-135) اور کوہنیمن (9-149) نے ٹرننگ ڈیک پر تباہی مچا دی بے بس سری لنکا 52.2 اوورز میں 165 اور پھر 54.3 اوورز میں 247 رنز پر ڈھیر ہو گئے۔ اس سے قبل صبح کے سیشن کے دوران کوہنیمن نے ٹیسٹ میں اپنی دوسری پانچ وکٹیں حاصل کیں، آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 489 رنز کی زبردست برتری حاصل کی۔ میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پانے والے آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے کہا کہ گال ہمارے لیے کھیلنے کے لیے ہمیشہ مشکل جگہ ہوتی ہے۔ اچھی شروعات کرنا اچھا لگتا ہے۔میزبان ٹیم نے سپن پچ کا گڑھاکھودیا،لیکن ٹاس ہارتے ہی سب کچھ ہارگئے،جیسا کہ گزشتہ دنوں ملتان انترنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے ساتھ کیا تھا۔
صفر پر 3 اور 9 رنزمیں 5 وکٹیں،سری لنکا کو فالو آن،دوبارہ بیٹنگ پر مجبور
ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی سب سے بڑی جیت۔جوہانسبرگ، 2002 میںجنوبی افریقہ بمقابلہ اننگز اور 360 رنز
Getty Images