پاکستان اور بھارت کے اگلے میچ کی تاریخ طے،شیڈول فائنل ہوگیا
لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان اور بھارت کے اگلے میچ کی تاریخ طے،شیڈول فائنل ہوگیا۔بھارت کے ہاتھوں ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں ناقابل یقین شکست کے بعد پاکستان اور بھارت کے اگلے معرکہ کا شیڈول بھی قریب آگیا ہے۔اگر یہ دونوں ٹیمیں رواں ایونٹ کے ناک آئوٹ مراحل میں نہیں کھیلتی ہیں تو پھر 8 ماہ بعد ان کا مقابلہ ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کا حتمی شیڈول منظوری کیلئے آئی سی سی کو مل گیا ہے۔اس کے مطابق پاکستان اور بھارت کا میچ ابتدائی مرحلہ کا آخری لیگ میچ ہوگاجو کہ لاہور میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ 19 فروری سے 9 مارچ کے درمیان ہوگا۔8 ٹیموں کی جنگ میں 15 میچززہونگے۔ان میں سے 7 میچز لاہور،5 میچز راولپنڈی اور3 میچز کراچی میں ہونگے۔19 فروری کو کراچی میں پہلا میچ ہوگا۔سیمی فائنل کراچی اور راولپنڈی میں ہونگے۔بھارت نے کوالیفائی کیا تو پھر لاہور میں ہوگا۔
آئی سی سی نے پاکستان کو تیاری جاری رکھنے کا کہا ہے اور بھارت کی جانب سے بھی خاموشی ہے۔پی سی بی اور آئی سی سی ہائبرڈ ماڈل کی بات نہیں کرتے،بھارتی حکومت آڑے آئی تو پھر آخری منٹ میں سب کچھ تبدیل ہوسکتا ہے۔