ٹی 20 ورلڈکپ کا ڈرامائی اختتام،جیتے اور ہارے ہوئے کھلاڑی دھاڑیں مار کر رونے لگے،وجہ جانیئے
بارباڈوس،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ کا ڈرامائی اختتام،جیتے اور ہارے ہوئے کھلاڑی دھاڑیں مار کر رونے لگے،وجہ جانیئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا ڈرامائی اختتام۔چیمپئن ٹیم کے کھلاڑی بھی رونے لگے اور ہارنے والے بھی روتے ہی چلے گئے۔بھارتی فینز بھی خوشی سے روپڑے۔
بارباڈوس میں کھیلے گئے بھارت جنوبی افریقا فائنل کا اختتام اس لئے ڈرامائی ہوا کہ فیورٹ بھارت تھا لیکن جنوبی افریقا نے میچ کے 40 میں سے 35 اوورز کے بعد میچ جیت لیا تھا۔پروٹیز کو 30 بالز پر 30 رنز درکار تھے اور بھارتی میچ ہارچکے تھے لیکن پروٹیز بیٹرز جسپریت بمرا اور دیگر پیسرز کے سامنے ہمت ہار گئے اور 7 رنز سے فائنل بھی بھارت کو دے دیا۔
پروٹیز ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی اٹھاتے اٹھاتے پھر چوکرزبن گئے،بھارت17 برس بعد پھر چیمپئن بن گیا
بھارتی کھلاڑی اور فینز اس لئے رو رہے تھے کہ ان کو علم تھا کہ وہ ہارا ہوا میچ جیتے ہیں ،ہارا ہوا ٹی 20 ورلڈکپ لے گئے ہیں اور پروٹیز کھلاڑی اس لئے روئے کہ وہ جانتے تھے کہ جیت کو اپنے ہاتھوں سے بھارت کو دیا ہے۔