کھوکھلا بیانیہ،رضوان اور شاہین کے شکست پر بیانات ایک چارج شیٹ کی مانند۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کھوکھلا بیانیہ۔شاہین آفریدی،جنہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کے دوران اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں،وہ یوں اعزاز بن گیا کہ تینوں فارمیٹ میں پاکستان کیلئے 100 وکٹ لینے والے بائولر بنے لیکن یہ اعزاز ایک ایسے میچ میں بنا جو پاکستان ہارگیا ہے۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں آئے اور وہی جملے بولے جو عام طور پر اس موقع پر بولے جاتے ہیں کہ یہ ہوگیا،وہ ہوگیا۔15 رنز زائد ہم نے دے دیئے،بیٹنگ میں ایک اوور اچھا ہمیں نہیں ملا،اگلے میچز میں واپسی کریں گے۔
پاکستان کے کپتان محمد رضوان کہتے ہیں کہ جنوبی افریقا سے شکست کا افسوس ہے لیکن اس کے باوجود ہم نے اس سے بڑی مثبت چیزیں سیکھی ہیں۔اگلے میچز میں جیتنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان کے بیٹرز نے جنوبی افریقہ کو پہلا ٹی 20 میچ جتوا دیا ،رضوان بھی معاون
دونوں نے پاکستان کی شکست کے حوالہ سے حقیقی باتیں نہیں کیں ہیں،کھوکھلی باتیں ہیں۔شکست کی اصل وجوہ نہیں بیان کیں،اس لئے کہ اپنی کمزوری تھی۔یہ ایسے ہی ہے کہ جیسے پاکستان میں اسی تاریخ کو کھوکھلی چارج شیٹ جاری ہوئی ہے اور بیانیہ نشر ہونا شروع ہوگیا۔
جنوبی افریقا نے پاکستان کو 184 رنزبنانے کے بعد 11 رنز سے ہرادیا۔ایک جانب ڈیوٖد ملر نے 40 بالز پر 82 رنزبنائے۔دوسری طرف محمد رضوان نے 62 بالز کھیل کر 74 رنزبنائے۔یہی فرق تھا،انہوں نے ہاف سنچری تو دیر سے مکمل کی۔