گال،کرک اگین رپورٹ۔جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آخری ٹیسٹ،سری لنکا کی دن بھر بیٹنگ،نتیجہ کیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 سائیکل کی آخری سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر9 وکٹ پر 229 رنز بنا سکی۔ آسٹریلیا کے خلاف اچھے اغاز کے باوجود بھی اس کی ٹیم دن بھر مزاحمت کرتی نظر آئی ۔
آسٹریلیا نے کاپر کو نولے کو ٹیسٹ کیپ دی اور یوں وہ ٹاس ہار گئی۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اسے ابتدائی اوورز میں تو اس کا خاطر خواہ فائدہ ہوا جب 93 رنز تک اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ تھا۔ 101 تک دو آؤٹ تھے اور اس کے بعد 126 سے ان کی وکٹیں گرنی شروع ہوئیں اور دن کے اختتامی لمحات تک دن بھر کے 90 اوورز وہ کھیلنے میں کامیاب ہوئے اور اسکور 229 رنز بنائے۔اپنا سوواں اور آخری ٹیسٹ کھیلنے والے ڈیموٹھ کرونا رتنے 36 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔دینش چندی مل نے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔ لیٹ مڈل آرڈر میں کشال مینڈس نے 59 بنا کر اپنی ٹیم کو سنبھالا دیا ۔رمیش مینڈس نے 28 رنز کے ساتھ بھرپور ساتھ دیا ۔آسٹریلیا نے دن بھر چھ بولرز کا استعمال کیا ۔مچل سٹارک 37 رنز دے کر تین اور نتھن لائن 78 رنز دے کر تین وکٹ کے ساتھ نمایاں بائولر رہے۔
Getty Images