| | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا پہلا میچ،180 برس بعد امریکا اور کینیڈا مدمقابل

ڈلاس،کرک اگین رپورٹ

AFP/Getty Images

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا پہلا میچ،180 برس بعد امریکا اور کینیڈا مدمقابل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں اور آج کے لائیو کرکٹ میچ یہ ہیں کہ ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا پہلا میچ چند گھنٹوں بعد ڈلاس میں کھیلا جائے گا۔پاکستانی وقت کے مطابق علی الصبح ساڑھے 5 بجے امریکا اور کینیڈا کھیلیں گے،یہ گروپ اے کا میچ ہوگا۔سب کو معلوم ہوگا کہ ٹیسٹ کرکٹ 1877 میں شروع ہوئی تھی لیکن امریکا بمقابلہ کینیڈا میچ 1844 میں کھیلا گیا تھا،3 روزہ میچ کینیڈا 23 رنز سے جیتا تھا،اسی مناسبت سے دونوں ممالک میں پہلا میچ رکھا گیا،180 سال بعد دونوں ممالک ٹی 20 ورلڈکپ میں بیک وقت پہلی انٹری دیں گے۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا کل سے آغاز،افتتاحی میچ پاکستان میں اس سے اگلے روز

گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔میچ متاثر ہوسکتا ہے۔امریکا فیورٹ ہے،حال ہی میں کینیڈا کے خلاف 4 میچز جیتے ہیں۔نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کورے اینڈرسن امریکا کی جانب سے کھیل کر 2 ممالک کیلئے کھیلنے والے 5 ویں کھلاڑی بن جائیں گے۔کینیڈا ٹیم میں کلیم ثنا لیفٹ ہینڈ پیسر ہیں،پاکستان میں ایک بار بابر اعظم کو فرسٹ کلاس میچ میں آئوٹ کرچکے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *