| | |

بھارت نیوزی لینڈ واحد ٹیسٹ کا چوتھا روز بھی ختم کردیا گیا

گریٹر نوئیڈا،کرک اگین رپورٹ

بھارت نیوزی لینڈ واحد ٹیسٹ کا چوتھا روز بھی ختم کردیا گیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے واحد ٹیسٹ میچ کا چوتھا روز ہی صبح سویرے ختم کردیا گیا۔بارش کے سبب آج بھی سارا دن کھیل ممکن نہیں ہوسکا۔امپائرز کے مطابق رات بھر بارش رہی۔اب تک 5 دنوں میں 1200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

کل کھیل کا آخری روز ہے اور کل بھی کوئی امکان نہیں ہے کہ میچ ہوسکے۔یوں یہ میچ کل صبح بنا کسی بال کے ختم کردیا جائے گا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں ایسا 7 بار ہوا ،جب بنا کوئی بال ہوئے ٹیسٹ میچ ختم کیا گیا۔

افغانستان اپنا ہوم ٹیسٹ بھارت میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل رہا ہے۔دونوں ممالک میں تاریخ کا یہ پہلا ٹیسٹ تھا جو بدقسمتی سے اس حال میں ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *