راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان اور نیوزی لینڈ کا چوتھا ٹی 20 میچ بارش کی نذر،اعلان ہوگیا۔راولپنڈی میں ہونے والی تیز بارش اور خوفناک ژالہ باری کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کا چوتھا ٹی 20 انٹرنیشنل منسوخ کردیا گیا ہے۔یوں یہ میچ بناکسی فیصلہ کے ختم ہوا ہے۔بلیک کیپس نے دعوت ملنے پر 18 اوورز اور 5 بالز پر5 وکٹ پر 164 اسکور کئے تھے کہ بارش اور ژالہ باری نے سب کچھ لپیٹ دیا۔میدان میں برف نے سفید چادر اوڑھ لی۔
امپائرز نے تھوڑے انتطار کے بعد میچ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مارک کمپٹن کی مار دھاڑ کے بیچ پنڈی میں اولوں کی برسات،طوفانی بارش
یوں 4 میچزکے بعد پاکستان کو اگرچہ سیریز میں 2-1 کی سبقت حاصل ہے لیکن 5 ویں میچ کی اہمیت یوں بڑھ گئی ہے کہ کیویز کے پاس سیریز ڈرا کرنے اور پاکستان کے پاس جیتنے کا موقع ہوگا اور یہی بات اس میچ کی خوبصورتی ہوگی۔
پاکستانی کھلاڑی عید الفطر کی چھٹی کے باعث اگلے 3 روز اپنے شہروں میں گزاریں گے اور 23 کی شام پنڈی میں رپورٹ کریں گے۔فیصلہ کن میچ 24 اپریل کو راولپنڈی میں ہوگا۔