| | | | |

مارک کمپٹن کی مار دھاڑ کے بیچ پنڈی میں اولوں کی برسات،طوفانی بارش

 

 

راولپنڈی،کرک اگین  رپورٹ

مارک کمپٹن کی مار دھاڑ کے بیچ پنڈی میں اولوں کی برسات،طوفانی بارش۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے چوتھے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں گزشتہ فتح کے میچ سے زیادہ ٹوٹل اسکور سجا نے کی کامیاب کوشش کی ہے ۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں بلیک کیپس نے پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز  سے قبل اولے اور بارش نے تباہی مچادی،ہر جانب سفیدا پھیل گیا۔اننگ کے 18 اوورز اور 5 بالز ہی ہوئے تھے۔کیویز نے 5 وکٹ پر 164 اسکور بنالئے تھے۔

اننگ کی خاص بات مارک کمپٹن کی ماردھاڑ تھی،انہوں نے 42 بالز پر  71رنزکی جارحانہ اننگ کھیلی۔ ناقابل شکست اننگ میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ان  سے قبل کپتان ٹام لیتھم 13 اور ول ینگ 6 جب کہ ڈیرل مچل 3 رنزبناسکے۔

عماد وسیم نے 19 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *