انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے سعودی عرب کی مجوزہ نئی ٹی20 لیگ کی مخالفت کی ہے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اس اقدام کی حمایت نہیں کرے گا۔
چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ نے رد عمل میں بولا ہے کہ مصروف بین الاقوامی کیلنڈر دنیا بھر میں قائم فرنچائز لیگز کے میزبان اور کھلاڑیوں کے کام کے بوجھ کے بارے میں موجودہ خدشات کے ساتھ اس طرح کے خیال کی کوئی گنجائش یا مطالبہ نہیں ہے۔ یہ ایسی چیز نہیں ہے جس کی ہم حمایت کریں گے۔
دیگر ممالک بھارت، پاکستان، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے علاوہ ریاستہائے متحدہ اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے پر اعتراض کرنے کا بھی امکان ہے۔کرکٹ آسٹریلیا حمایت کررہا ہے اور اصل کردار بھارت کا ہوگا۔