ٹی 20 ورلڈکپ کا آخری وارم اپ میچ،بھارت بنگلہ دیش شو ہیڈ لائن نہ بن سکا
نیویارک،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ کا آخری وارم اپ میچ،بھارت بنگلہ دیش شو ہیڈ لائن نہ بن سکا۔ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا آخری وارم اپ میچ آج امریکا میں کھیلا گیا۔کوئی نئی ہیڈ لائن نہ بن سکی،بنگلہ دیش ٹیم بھارت کے خلاف ناکام ہوگئی۔
ون سائیڈڈ میچ میں بھارت نے پہلے کھیل کر 5 وکٹ پر 182 رنزبنائے۔رشی پنٹ نے 53 رنزبنائے۔
جواب میں بنگلہ دیش ٹیم 9 وکٹ پر 122 رنزبناسکی۔یوں بھارت نے میچ 60رنز سے جیت لیا۔شوان ڈوبے اورارشدیپ سنگھ نے 2،2 وکٹیں لیں۔