کراچی،کرک اگین رپورٹ۔لیں جی ۔یہ بھی ہوتا ہے۔میچ سنسنی خیز موڑ میں،خواتین سیلفی کی موج مستی میں،سب حیرت زدہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ
ایک وقت پر نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں آخری اوور کا کھیل جاری تھا اور کراچی کنگز کو جیتنے کے لیے نو رنز درکار تھے اور پشاور زلمی کو صرف دو وکٹیں درکار تھی۔ میچ کا نتیجہ کچھ بھی ہو سکتا تھا۔ گراؤنڈ میں ہوکا عالم تھا۔ کرکٹرزاور فینز کے چہرے کی ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں۔ ایسے میں اسی گراؤنڈ میں فینز میں موجود دو خواتین سب سے ماورا ہو کر سیلفی لینے میں مصروف تھیں۔ کمنٹیٹرز بھی بے اختیار بول اٹھے کہ یہ سیلفی لینے کا ٹائم نہیں ہے ۔میچ دیکھنے کا ٹائم ہے ۔اس سے زیادہ خوبصورتی اور سنسنی خیزی اور میچ کی شاندار جھلک اور کیا ہو سکتی ہے، لیکن خواتین تھیں کہ اپنی مستی میں مست رہیں۔