دبئی،کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ ٹرافی کی سب سے متنازع رونمائی،پاکستان کیلئے پہلی بھی اور تیسری بار بھی موقع۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 فائنل سے قبل ٹرافی کی متنازعہ ترین رونمائی کی گئی ہے۔یہ روایت سے ہٹ کر ہے اور وقت کے اعتبار سے بے انتہا تاخیر کی نذر ہوئی ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان بھارت فائنل کے ٹاس سے ذرا قبل یہ فوٹو سیشن ہوا۔بھارت نے بائیکاٹ کیا۔سرد مہری تھی۔سلمان علی آغا نے اکیلے ہی ٹرافی کے ساتھ تصویر بنوائی۔
مسلسل تیسرا اتوار ایسا چل رہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچز تنازع اور ہیڈ لائن کے ساتھ کھیلے جارہے ہیں۔
اس ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت پہلی بار فائنل کھیل رہے ہیں۔پاکستان اب تک 2 بار ایشیا کپ جیتا۔پہلی بار 2000 اور دوسری بار 2012 میں لیکن ٹی 20 فارمیٹ میں اب تک نہیں جیت سکا۔بھارت 8 بار کا چیمپئن ہے۔7 بار ون ڈے اور ایک بار ٹی 20 فارمیٹ میں جیتا ہے۔
