کنگسٹن،کرک اگین رپورٹ،نام تو سنا ہوگا،ویسٹ انڈیزبنگلہ دیش سے ٹیسٹ ہارگیا،سیریز برابر،پاکستان سے پھر بھی بہتر۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ یہ سننا عجیب لگے گا کہ بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز میں جاکر ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ میچ ہرادیا ہے لیکن اس نے پاکستان کو بھی پاکستان میں 2 ٹیسٹ میچز میں ہرایا تھا،،گویا سیٹھی،اشرف اور نقوی کے ادوار میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا انجام ایک جیسا ہے۔
کنگسٹن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بنگلہ دیش نے دوسرا ٹیسٹ 101 رنز سے جیت لیا ہے۔ میچ کے چوتھے روز میزبان ٹیم 287 رنز کے تعاقب میں صرف 185 رنز بنا کر اؤٹ ہو گئی۔ یوں بنگلہ دیش ویسٹ انڈیز میں جا کر ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ جیت گیا ہے۔ پہلی بار نہیں ہوا۔ پہلے بھی کر چکا ہے۔
دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔ تیج الاسلام نے 17 اوورز میں 50 رنز دے کر پانچ وکٹیں لیں۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے کیمن ہولڈج نے 55 رنز کی بڑی اننگ کھیلی۔ کپتان کریک بریتھویٹ نے 43 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ اور کوئی بڑی بات نہیں تھی۔ یاد رہے تیجل الاسلام نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ لی تھی ۔رانا نے بنگلہ دیش کی طرف سےپانچ کھلاڑی آؤٹ کیے تھے ۔
بین سٹوکس نے آئی سی سی پر نیا وار کردیا،اہم جواب دے دیا
پوائنٹس ٹیبل پر کوئی بڑا فرق نہیں پڑا، لیکن اتنا فرق ضرور پڑا ہے کہ نو ٹیموں کے پوائنٹس ٹیبل پر بنگلہ دیش اس فتح کے بعد ویسٹ انڈیزسے اوپر ہو گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کا آخری نمبر ہے۔
نام تو سنا ہوگا ،ویسٹ انڈیز، مقام دیکھا ہے، آج بنگلہ دیش سے نیچے ۔یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا بڑا اپ سیٹ ہے۔
ویسٹ انڈیز میں بنگلہ دیش کا بڑا امتحان،آج سے پہلا ٹیسٹ
تیج الاسلام میچ اور جیڈن سیلئز سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
بنگلہ دیش 31.25 پوائنٹس شرح کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ میں 8 ویں نمبر اور ویسٹ انڈیز 24.24 شرح کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔