ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے،عمران عثمانی کی رپورٹ
آرام لینے کی پیشکش مسترد ،ڈراپ کا کہا،رضوان کا نیا انکشاف،پی ایس ایل میں امیدیں کس سے،بتادیا۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے موقع پر اپنے آپ کو سائیڈلائن کرنا اور سرفراز احمد کو موقع ملنا میرا اپنا فیصلہ تھا اور اس کے لئے پی سی بی منیجمنٹ نے جوابی پیشکش کی تھی،اسے میں نے مسترد کیا اور کہا کہ میرا ڈراپ ہونا ہی بنتا ہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس 8 کے آغاز سے صرف ایک روز قبل پرہجوم پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات اگرچہ پرانی ہوگئی ہے لیکن پہلے کہیں سے لیک ہوئی ہے،اس لئے میں اب بات کررہا ہوں۔میں خود ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کے پاس گیااور انہیں کہا کہ میری پرفارمنس اچھی نہیں ہے،مجھے ڈراپ کریں اور سرفراز احمد کو موقع دیں،گرائونڈ میں ساتھ کپتان بھی موجود تھے۔مجھے جواب میں کہا گیا کہ پھر ہم آرام لینے کا کہدیتے ہیں،اس لئے کہ تینوں فارمیٹ کی مسلسل حاضری چل رہی تھی لیکن میں نے کہاکہ نہیں۔آرام نہیں۔ڈراپ کا لفظ ٹھیک ہی ہے،اس لئے کہ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن نہ تھا۔
پی ایس ایل 8،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میچزکی تاریخ،دن،ٹائمنگ،4 مختلف اوقات
پی ایس ایل 8 کے حوالہ سے ملتان کے کپتان کہتے ہیں کہ ملتان ہوم گرائونڈ ہے،کرائوڈ کا فائدہ ہوگا۔میں پہلی بار ملتان میں پی ایس ایل کھیلوں گا،مجھے بھی انتظار ہے۔سنا ہے کہ یہاں کاکرائوڈ بہت پیار دیتا ہے اور بہت سپورٹ کرتا ہے۔لاہور قلندرز سے پہلا میچ ہے،اس پر کہا کہ شاہین ہوں یا کوئی بھی۔وہ اپنی تیاری کرکے آئیں گے،ان کا کام وکٹیں لینا،ہمارا کام اسکور کرنا ہوگا۔مقابلہ کریں گے۔میدان سے باہر محبت بھی ہے۔دوستی بھی اور احترام بھی لیکن میدان کے اندر کوئی محبت،دوستی وغیرہ کا سلسلہ نہیں۔صرف اپنی ٹیم کے لئے جیتنا چاہیں گے اور نہیں دیکھیں گے کہ سامنے کون ہے۔
محمد رضوان کہتے ہیں کہ ابھی دنیا بھر میں جاری لیگز کے فائنل ہورہے ہیں۔ان کا اشارہ جنوبی افریقا کی سائوتھ افریقا ٹی 20 لیگ اور بنگلہ دیش کی بی پی ایل کی جانب تھا،تو انکے فائنل کے بعد ہم سب کے اسکواڈز مکمل ہونگے۔بارش کی وجہ سے متعدد کرکٹرز کی فلائٹ متاثر ہیں۔اس لئے فی الحال نہیں کہاجاسکتا کہ پہلے میچ میں کون سی ٹیم اتاریں گے۔
ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی نہیں معلوم کیسی پچ پر میچ ہوگا،اس پر ابھی کام جاری تھا لیکن رات کے میچ میں اوس فیکٹر ہوگا۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے احسان اللہ اوراسامہ سے بھی امیدیں باندھ لیں ، دلیری سے کھیلنے کےلئے پلان تیار کرلیا ۔پی ایس ایل دوسروں کی نسبت اعلیٰ معیار کی لیگ ہے ۔ملتان سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ افتتاحی معرکے میں جو بہادری کیساتھ کھیلے گا وہ جیتے گا۔ ہمارے پاس بھی تجربے کار بائولرہیں جبکہ بلےبازی میں شان مسعود،ڈیوڈ ملر،جوش لٹل،خوشدل بھی موجودہیں ا،س لئےقلندرز کے ساتھ مقابلے کاٹنےداررہے گا۔شاہین ورلڈ کلاس باؤلر ہے,ہم نے شاہین شاہ کیخلاف حکمت عملی بنائی ہے, وی انجری سے واپس آیاہے مگر وہ انٹرنیشنل ریٹنگ میں ٹاپ پر ہے اس کے ساتھ حارث ہے جو مڈل آرڈر میں چار پانچ کی اوسط سے آوٹ کرنے کی مہارت رکھتا ہے ۔اس لئے اس پائے کے بائولر نہ سہی مگر احسان اللہ اور اسامہ جس طرح پرفارم کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔ خصوصا اسامہ کی فیلڈنگ سے ہے اس سے بہت زیادہ توقع ہے یہ دونوںبائولر پورےٹورنامنٹ میں کچھ خاص کرنے والے ہیںمحمد رضوان کاکہنا تھا کہ شائقین کی محبت شاید ہمارے لیے زیادہ ہوگی۔