| | | | | | |

پاکستان اور سری لنکن ٹیموں کو حیدرآباد اسٹیڈیم میں جانے سے روک دیا گیا

حیدرآباد دکن،کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور سری لنکن ٹیموں کو حیدرآباد اسٹیڈیم میں جانے سے روک دیا گیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اور سری لنکا کرکٹ ٹیم کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم حیدرآباد جانے سے روک دیا گیا ہے۔پاکستان ٹیم گزشتہ 11 سے 12 روز سے حیدرآباد موجود ہے،اسی اسٹیڈیم میں پریکٹس،وارم اپ میچز،ساتھ میں ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیل چکی ہے۔

آج 9 اکتوبر کو مسئلہ یہ ہے کہ یہاں نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈز کا میچ شیڈول ہے،اس لئے دونوں ٹیموں کو وہاں جانے سے روک دیا گیا تھا۔

دونوں ٹیموں سے کہا گیا ہے کہ متبادل مقام جم خانہ میں پریکٹس کریں،ممکن ہےکہ قومی کپتان بابر اعظم آج بیٹنگ نہ کریں۔

نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈز میچ آج دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کا ایک اختیاری تربیتی سیشن آج جم خانہ گراؤنڈ میں دوپہر 2 سے 5 بجے تک ہوگا۔شام 4:30 بجے کے قریب، اسکواڈ کا ایک رکن پریس کانفرنس کرے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *