جوہانسبرگ،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کلین سوئپ کیلئے جوہانسبرگ پہنچ گئی،موسم،ریکارڈزکے ساتھ اہم ممکنہ اعزاز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم تیسرے ون ڈے کے لیے جوہانسبرک پہنچ گئی۔ یہ وہی میدان ہے جہاں بارش کے سبب تیسرا ٹی ٹونٹی میچ نہیں ہو سکا تھا ۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ کے خلاف دو ون ڈے میچ جیت چکی ہے اسے کلین سویپ یا وائٹ واچ کا ایک خوبصورت چانس ملا ہے ۔
پاکستانی ٹیم نے جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف اب تک 6 میچ کھیلے ہیں۔ ٹوٹل چھ میچز کھیلے گئے ہیں۔ پاکستان نے یہاں سب سے ہائی سکور 324 کیا ہوا ہے اور اس کا کم سکور 109 ہے۔ جو کہ کافی کم ہے۔ اس طرح پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے وانڈرس اسٹیڈیم میں اکلوتی کامیابی حاصل کی۔ وہ زیادہ پرانی بات نہیں ہے 2019 کے دورے میں پاکستان 8 وکٹ سے جیتا تھا لیکن دسمبر 1994 سے لے کر 2019 تک اسے مسلسل چار شکستیں ہوئی تھیں اور پھر پاکستان نے یہاں 2021 میں جو چار اپریل کو میچ کھیلا تھا ون ڈے میچ وہ پاکستان 17 رنز سے ہار گیا تھا ۔
پاکستان جنوبی افریقا میچ واقعہ پر کلاسین کو بڑا جرمانہ،باقی کا کیا بنا
بھارتی کرکٹ ٹیم نے 2021 میں جنوبی افریقہ کا جو آخری دورہ کیا تھا وہاں تین میچز کی سیریز میں اسے کلین سوئپ شکست ہوئی تھی۔ جنوبی افریقہ تین صفر سے جیت گیا تھا۔ یہاں پاکستان کے پاس اب چانس ہے کہ وہ جنوبی افریقہ میں کلین سوئپ کر کے پہلی ایشیائی ٹیم بنے۔ ویسے جنوبی افریقہ اپنے ملک میں آسانی کے ساتھ کلین سوپ نہیں ہوا۔
جوہانسبرگ میں موسم اتوار 22 دسمبر کو بہتر رہنے کی پیش گوئی ہے ۔پاکستان کی ٹیم ہفتے کو پریکٹس کرے گی۔ اتوار 22 دسمبر کو آخری ایک روزہ میچ کھیلے گی.کیسا سنگین الزام،رضوان اور کلاسین میں جھڑپ،گالم گلوچ،پروٹیز بیٹر نے وکٹیں اکھاڑ ماریں