لاہور،کرک اگین رپورٹ
ملکی سیاست کی طرح ملکی کرکٹ میں بھی رات کو فیصلے۔پی سی بی کے چیئرمین کو ہٹانے،پی سی بی آئین 2019 معطل کرنے اور 14 رکنی کمیٹی بنانے کے فیصلے 24 گھنٹے قبل گزشتہ رات میں ہوئے تھے اور اب جب کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہے۔گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔اسی طرح پی سی بی کی 16 گھنٹے کی منیجمنٹ کیمٹی نے آتے ہی پہلی رات میں بڑے فیصلے کئے ہیں۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔یوں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا انتخاب کرنے والے محمد وسیم اعلان کے 28 گھنٹے بعد فارغ کردیئے گئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی خواتین چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال کی بھی چھٹی ہوگئی ہے۔
پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے قومی سلیکشن کمیٹی،ویمنز سلیکشن کمیٹی کو بھی تحلیل کردیا ہے،یہ سب فیصلے رات کو بذریعہ ای میل بھیجے گئے ہیں۔
آج جمعہ کو عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان ہونے جارہا ہے،اس میں سابق کرکٹرز شعیب اختر،انضمام الحق اور شاہد آفریدی میں سے کوئی ایک بھی ہوگا۔