نیویارک،کرک اگین رپورٹ
پاک بھارت میچ کی پچ آگ کی زد میں،سابق کرکٹرزپھٹ پڑے،سائرن بج اٹھے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان بھارت میچ،ٹی 20 ورلڈکپ 2024نیویارک۔امریکا۔اب تو ایک میچ کے ساتھ ہی پچ آگ کی زد میں آگئی ہے۔بری تنقید کی گئی ہے اور پاکستان بھارت میچ کیلئے نہایت غیر موزوں قرار دے دیاگیا،امریکا کیلئے یہ کرکٹ کا اچھا تعارف نہیں ہے۔سابق کرکٹرز برس پڑے،آئی سی سی کی یقین دہانیاں۔امریکا سے نیا کٹا کھل گیا،پاکستان بھارت میچ کیلئے ابھی سے خوفناک قیاس آرئیاں شروع۔
نیویارک میں ٹی 20 ورلڈکپ میچ،سری لنکا بد ترین ٹوٹل کرکے بھی جما رہا،پروٹیز آخرکامیاب
نیویارک کے قریب نئے بنائے گئے آئزن ہاور پارک میں جنوبی افریقہ نے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں سری لنکا کو ایک ایسی پچ پر شکست دی جسے ٹی 20 کرکٹ کے لیے مثالی نہیں قرار دیا گیا تھا۔پروٹیز نے سری لنکا کو حیرت انگیز طور پر نامعلوم پچ صرف 77 رنز پر آؤٹ کر دیا، اینریچ نورٹجے نے سات کے عوض چار وکٹیں لیں۔ جنوبی افریقہ کی جیت میں شک نہیں تھالیکن وہ بھی صرف 22 گیندیں قبل مشکل سے جیت سکے۔
پچ پر تنقیدہوئی ہے۔ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسس نے اسے مصالحہ دار قرار دیا۔ سابق ہندوستانی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے کہا کہ یہ ٹی 20 کرکٹ کے لیے مثالی پچ نہیں ہے، جبکہ براڈکاسٹر ہرشا بھوگلے نے ٹویٹ کیا۔یقین نہیں کہ یہ نئے ملک میں کرکٹ کا بہترین تعارف ہے۔پاپ اپ اسٹیڈیم میں ڈراپ اِن پچ کی تیاری ایڈیلیڈ اوول کے معروف گراؤنڈزمین ڈیمین ہوف نے کی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پھر سےامید کی ہے کہ پچ اسٹروک پلے کے لیے زیادہ سازگار ہوگی۔ اتوار کو گراؤنڈ پر بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔