ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ اتفاق سے آج جمعرات صبح سے چمکتی دھوپ ہے،حرارت بہتر ہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں اسکواڈز کے آتے ہی پچ کی نقاب کشائی کی گئی۔پچ کورز ہٹادیئے گئے اور یوں دونوں پچز پہلی بار سامنے آئی ہیں۔دونوں پچز قدرے خشک مگر گراسی دکھائی دی ہیں لیکن اس پر کٹر کا پھیرا جانا باقی ہے۔
ایسا پہلی ہوا ہے کہ پچ کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔اس سےقبل پچز پر خیمےنصب تھے،ہیٹرز چل رہے اور جہازی فینز کی ہوا تھی۔اب سب کلیئر ہوا ہے۔کوشش یہ کی گئی ہے کہ پچ کو خشک کرکے اسپنرز کیلئے مدد گار کی جائے لیکن دیکھنا ہوگا کہ یہ تجربہ کیسا رہے گا۔کھلاڑی جہاں پچ دہیکھنے کو بے چین تھے،وہاں ایسے دیکھ رہے تھے کہ جیسے کوئی انوکھی چیز سامنے آنے والی ہے۔
گھبرانا نہیں ہے،ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں یہ مناظر،خیمے میں پنکھے،ہیٹر
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پہلے ٹیسٹ سے ایک روز قبل بھی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں صبح 10 بجے سے چند مننٹ قبل پہنچیں اور پریکٹس شروع کی۔ان کے آنے سے قبل خیمہ ہٹادیا گیا،پردہ گرادیا گیا اور 2 پچز سامنے آئی ہیں۔ان میں سے ایک پچ پر پہلا ٹیسٹ ہوگا۔
کرک اگین کا ماننا ہے کہ یہاں ملتان کے موجودہ موسم میں پاکستان کا ایک پیسر کھلانا غلط ہوگا،کم سے کم 2 پیسرز کا کھلانا ضروری ہے،فی الحال 3 اسپنرز اور ایک پیسر سے کھیلنے کا پلان ہے۔ٹیم منیجمنٹ تبدیلی کرسکتی ہے۔