کرک اگین رپورٹ۔ایشین کرکٹ کونسل کے صدر تبدیل،عہدہ سری لنکا کو مل گیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر تبدیل ہوگئے،اہم سیٹ سری لنکا کی گود میں جاگری۔سری لنکا کےشمی سلوا نے باضابطہ طور پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی صدارت سنبھال لی ہے۔
سلوا نے کئی سالوں تک اے سی سی فنانس اور مارکیٹنگ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر کام کرتے ہوئے اس کردار میں وسیع مہارت حاصل کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کی قیادت کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ کرکٹ ایشیا کے دل کی دھڑکن ہے اور میں اس کھیل کو بلند کرنے، ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنے اور اس خوبصورت کھیل کے ذریعے متحد کرنے کو مضبوط کرنے کے لیے تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔
ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے،سلوا نے سبکدوش ہونے والے صدر جے شاہ کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔