اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ
وزیر اعظم نے شاہد آفریدی کو اصل درخواست کیا کی،نگران وزیر داخلہ کے گھر بچہ سے دلچسپ شرط۔شاہد آفریدی کی اسلام آباد میں دوسری اہم ملاقات۔وزیر اعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ سے ملنےکے بعد وہ نگران وزیر داخلہ کےگھر پہنچ گئے،وہاں انہوں نے ان کے بیٹے کے ساتھ کیچ پریکٹس کی۔ساتھ یہ بھی کہا کہ اگر آپ6 میں سے 4 کیچز پکڑ لوگے تو میں آپکو اپنا یا شاہین شاہ کا بیٹ گفٹ دونگا۔بچے نے کیچز پکڑلئے۔
ذکا اشرف خطرے میں،شاہد آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات
اس سے قبل نگران وزیر اعظم سے بھی ملاقات رہی،اس میں پی سی بی کے انتظامی معاملات کیلئے شاہدآفریدی سے بہترین نام مانگے گئے اور انہیں بھی ملک وقوم کیلئے ذمہ داری سنبھالنے کا کہا گیا ہے۔امید ہے کہ شاہد آفریدی آج شام تک جواب دیں گے۔
ادھر غیر ملکی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ پی سی بی کے سربراہ ذکا اشرف پر ان کی اپنی انتظامی کمیٹی کے ایک رکن کی جانب سے صاف غلط کاموں اور غیر آئینی فیصلوں کا الزام لگایا گیا ہےاشرف کی زیر قیادت انتظامیہ کی چار ماہ کی مدت رواں ہفتے کے آخر میں 5 نومبر کو ختم ہونے والی ہے۔انتظامی کمیٹی کے رکن ذوالفقار ملک نے یہ الزامات اشرف اور انتظامی کمیٹی کو ایک ای میل میں کہے۔