پاکستان کو تباہ کرنےوالے پروٹیز آل رائونڈر ٹیم بس گنوابیٹھے،پولیس کی مددسے 39 ماہ بعدکھیل سکے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کو پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں تباہ کردینے والے جنوبی افریقا کے آل رائونڈر کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ میچ کے آغاز سے قبل انہوں نے ہوٹل سے ٹیم بس سے محروم ہونے میں کوئی کسر نہ چھوڑی تھی اور ان کی ٹیم انہیں سوار کئے بغیر ڈربن کے کنگز میڈ اسٹیڈیم کی جانب چل پڑی تھی۔
جارج لنڈے نے کسی بھی انٹرنیشنل میچ کیلئے تین سال، تین مہینے اور دو دن گزارے۔جب وقت آیا تو تب اپنا بین الاقوامی کیریئر دوبارہ شروع کرنے میں 15 منٹ کی تاخیر اسے محروم کرتے رہ گئی۔انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ کسی وجہ سے میرا فون وقت سے 15 منٹ پیچھے تھا، میں نے اپنے آپ سے سوچا، ‘ٹھیک ہے، چار بجے میں نیچے جا رہا ہوں اور میںجلدی بس میں سوار ہونے جا رہا ہوں اور پھر جب میں ٹیم ہوٹل سے باہر آیا تو میں نے بس کو جاتے ہوئے دیکھا، یہ احساس اچھا نہیں تھا۔ خوش قسمتی سے وہاں پولیس کے محافظ تھے اور وہ مجھے بس تک لے گئے۔ دراصل کسی کو یہ احساس نہیں تھا کہ میں بس میں نہیں ہوں، جو حقیقت میں کافی شرمناک تھا، لیکن مجھے لگا کہ اب کیریئر کے ااغاز میں پھر سے پھر سے دیر ہو جائے گی۔
کھوکھلا بیانیہ،رضوان اور شاہین کے شکست پر بیانات ایک چارج شیٹ کی مانند
پھر لنڈے کے ساتھ آگے کیا ہوا، شاید یہ سب سے برا خیال ضرور تھا لیکن کہانی اور کچھ اور کہہ رہی تھی۔وہ منگل کو کنگس میڈ میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میں جنوبی افریقہ کی اننگز کے 12ویں اوور میں 104/5 پر بلے بازی کے لیے ہوئے۔ وہ اننگز کی آخری ڈلیوری پر 24 گیندوں پر 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس نے ان کی ٹیم کو 183/9 تک پہنچا دیا۔اس میں صرف ان کا ہی ہاتھ تھا۔کیا یہ کافی نہیں تھا۔شاید نہیں۔اس کے بعد پاکستانی بیٹنگ کے دوران انہوں نے 4 اوورز میں صرف 21 رنز دے کر پاکستان کی کمر توڑی اور اپنی ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار اداکیا،پلیئر آف دی میچ لے اڑے۔پاکستان کے آٹھویں اوور میں لنڈے کو باؤلنگ کے لیے لایا گیا، جب ان کا سکور 62/2 تھا اور نقصان کو تین کر دیا۔
پاکستان کے بیٹرز نے جنوبی افریقہ کو پہلا ٹی 20 میچ جتوا دیا ،رضوان بھی معاون
Getty Images/AFP