محمد رضوان کے پاکستان ٹیم سے ڈراپ کئے جانے،رضوان کو ٹیم میں نہ کھلائے جانے کی پاداش میں پاکستان اور رضوان کا ایک ریکارڈ بھارت اور اس کے کھلاڑی نے اپنے نام کیا ہے۔
یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کمال ہے یا حالات کی ستم ظریفی۔پاکستان سے ایشیا کپ ریکارڈ ایسے چھن گیا کہ مقابل نہ تھا۔پاکستان کے محمد رضوان نے ایشیا کپ ٹی 20 ایونٹ 2022 میں 6 میچز میں 281 رنزبناکر ایونٹ کے ٹاپ سکورر کا ریکارڈ قائم کیا تھا جو اب ان کے پاس نہیں رہا۔
بھارت کے ابھیشک شرما نے جمعہ کو ایشیا کپ 2025 کے میچ میں سری لنکا کے خلاف 61 رنزکی اننگ کے دوران اسے عبور کیا۔اب وہ 6 اننگز میں 309 رنزبناکر ٹاپ پر ہیں۔ابھی پاکستان کے خلاف ایک میچ فائنل کا باقی ہے۔
