دبئی،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ کی دوسری طویل سزا،رضوان پر ساڑھے 17 سال کی پابندی،آئی سی سی کا اعلان۔رضوان ان آٹھ کھلاڑیوں اور آفیشلز میں شامل تھے جن پر ستمبر 2023 میں آئی سی سی نے 2021 کی ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں بدعنوانی کے الزامات عائد کیے تھے۔ پابندی کی شدت صرف زمبابوے کے کرکٹ آفیشل راجن نیئر پر 2018 میں لگائی گئی 20 سالہ پابندی سے کم لیکن دوسری بڑی سزا ہے۔
آئی سی سی نے برطانیہ میں مقیم کلب کرکٹر رضوان جاوید پر ساڑھے 17 سال کی پابندی عائد کر دی ہے جو کہ آئی سی سی کی جانب سے اب تک کی دوسری طویل ترین سزا ہے ۔وہ امارات کرکٹ کی پانچ مختلف خلاف ورزیوں کے مرتکب قرار پائے ہیں۔