| | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ کا دوسرا میچ بھی آج،ویسٹ انڈیزبچوں کے مقابل

گیانا،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ کا دوسرا میچ بھی آج،ویسٹ انڈیزبچوں کے مقابل۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کا پہلا میچ جہاں پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے شروع ہوگا،وہاں دوسرا میچ بھی آج 2 جون کو ویسٹ انڈیز کی ٹیم کھیلے گی۔ گروپ سی میں اس کا مقابل کمزور حریف پاپوانیو گنی (پی این جی ) سے ہوگا۔

ویسٹ انڈیز بمقابلہ پاپوا نیو گنی، میچ نمبر دو

وینیو پروویڈنس اسٹیڈیم، گیانا

تاریخ اور وقت 2 جون، رات ساڑھے 7 بجے پاکستانی وقت

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا پہلا میچ،180 برس بعد امریکا اور کینیڈا مدمقابل

دونوں فریقوں نے کبھی بھی ایک دوسرے کے خلاف کوئی  ٹی 20 میچ نہیں کھیلا ہے، اور 2 جون کو ان کا ٹاکرا 20 اوور کے فارمیٹ میں پہلا مقابلہ ہوگا۔

ویسٹ انڈیز گزشتہ 2 ورلڈکپ سے ناکام ہے۔2022 کے آخری ٹی 20 ورلڈکپ میں سپر 12 میں بھی نہیں جاسکے تھے۔اس سے ایک سال پہلے بھی پہلے مرحلہ سے باہر تھے،اب کافی بدلائو میں ہیں،اسکواڈ متوازن ہے۔حال ہی میں جنوبی افریقا کو باہمی سیریز میں شکست دی،وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کو ہرادیا،اس بار وہ گروپ سی سے اٹھائو کے ساتھ سامنے آنے کو تیار ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *