کولکتہ،کرک اگین رپورٹ
حالات سنگین،پی سی بی رنگین،پاکستانی کھلاڑیوں کی موج مستی ویڈیو جاری۔ویسے پاکستان کرکٹ بورڈ اور ان کی میڈیا ڈیجیٹل ٹیم بھی خوب ہے۔وقت کا احساس ہے،نہ حالات کی کی نزاکت کا۔وہ اپنی مستی میں ہیں،جہاں ورلڈکپ کے درمیان میں کپتان کو دھمکی دیتے ہیں،وہاں کروشل لمحات میں چیف سلیکٹر کااستعفیٰ قبول کرلیتے ہیں۔آج 9 نومبر کو اقبال ڈے پر جب پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ سیمی فائنل میں رسائی قریب ناممکن ہوئی ہے تو یوٹیوب ڈیجیٹل میڈیا سے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے۔
کرکٹ ورلڈکپ آخری میچ سے قبل ہی پہلا بڑا استعفیٰ
یہ ٹھیک وہی وقت تھا جب کیوی ٹیم سری لنکا کے خلاف جیتی تھی۔ویڈیو میں افتخار احمد،حسن علی اور اسامہ میر کے ساتھ محمد حارث موجود ہیں۔کوئز بھرے سوالات ہین،فلمی ایکشن کے انداز میں جوابات ہیں۔
اسی ویڈیو میں کھلاڑیوں کے قہقہے ہین۔مذاق ہے اور سب کچھ ہے۔ادھر فینز ہیں کہ ان کی حالت ہی سرے سے خراب ہے۔آگ لگی بستی میں،پی سی بی اپنی مستی میں محاروہ فٹ بیٹھتا ہے۔