کراچی۔کرک اگین رپورٹ۔پرچی سسٹم اس لیول پر چل نہیں سکتا،کپتانی بھی عجب،وسیم،وقار کے تابڑ توڑ بائونسرز۔وسیم اکرم،وقار یونس نے رضوان کی کپتانی پر سنگین سوالات اٹھادیئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم،وقار یونس نے محمد رضوان کی کپتانی پر سوالات اٹھائے ہیں اور بائولرز کے استعمال کے حوالہ سے تنقید کی ہے۔وسیم اکرم نے کہا ہے کہ سلیکٹرز رکھے ہیں،پرچی سسٹم اس لیول پر نہیں چل سکتا۔ کپتان نے خوشدل شاہ اور سلمان سے اوورز کروائے،جب پیسرز کو مار پڑرہی تھی تو وہاں ان سپنرز کو مزید اوورز دینے تھے۔ضروری نہیں کہ حارث رئوف نے ہی اوورز کرنے ہیں۔دونوں نے اتفاق کیا ہے کہ پاکستان کی فیلڈنگ خراب تھی۔اس کے مقابلہ میں نیوزی لینڈ کی فیلڈنگ کی تعریف کی اور کہا کہ رضوان کا کیا کیچ فلپس نے پکڑا۔وسیم اکرم کہتے ہیں کہ ہمارے فیلڈرز ڈائیو مارتے ہیں تو باہر جاتے ہیں۔کیوی فیلڈرز ڈائیو لگاکر پھر ڈائیو لگاتے اور کھڑے ہوتے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی روایت،کرک اگین تجزیہ درست،پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ نیوزی لینڈ سے ہارگیا
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹوڈبلیوز نے کہا ہے کہ یہ شکست معمولی نہیں ہے۔ہمارے کھلاڑیوں کا فٹنس لیول درست نہیں ۔بھارت میں یویو ٹیسٹ ہر چھوٹی ٹیم تک کا لازمی ہے۔
وسیم اکرم نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ کچھ چیزیں خود بھی سیکھ لیں۔ساری کپتان نے ہی نہیں بتانی ہوتی ہیں۔وقار یونس کہتے ہیں کہ ہم بڑے فیصلے کرتے وقت ڈرتے ہیں۔اس ٹیم یا سسٹم کے پاس ایسے ٹیلنٹڈ پلیئرز نہیں دکھائی دیتے کہ وہ بڑے ہوں۔سسٹم تبدیل کرنا ہوگا۔بھارتی سابق کرکٹرزآکاش چوپڑا اور پجارا نے بھی پاکستانی اپروچ،سسٹم اور گروتھ پر تنقید کی ہے۔وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں نئے ٹیلنٹ کی ضرورت ہے۔جتنے بھی آئی سی سی ایونٹس جیتے،وہ ینگ پلیئرز نے ہی جتوائے۔پاکستان کو اب سےباہر نکلنا ہوگا۔