کرک اگین رپورٹ
پاکستان سپر لیگ کا آغاز،پی ایس ایل کا پہلا چیمپئن،تاریخ شروع۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل تاریخ،پہلا چیمپئن،پہلا پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ۔پاکستان سپرلیگ تاریخ،پاکستان سپرلیگ ہسٹری،پی ایس ایل ہسٹری یا پی ایس ایل تاریخ کا سلسلہ جاری ہے۔ریکارڈز،تاریخ،ہسٹری،واقعات اور تنازعات سمیت ہر موضوع کا حاطہ کیا جائے گا،یہ سلسلہ مسلسل جاری رہے گا۔پی ایس ایل چیمپئنز کا ذکر ہوچکا ہے۔
پاکستان سپر لیگ 9 کا شیڈول سامنے آچکا ہے۔
پی ایس ایل 9 کا مکمل شیڈول آگیا،تمام میچز،مقامات،تاریخ،دن اور ٹائم ساتھ
پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن 2016 میں کھیلا گیا۔تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے۔5 ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،پشاور زلمی،اسلام آباد یونائیٹڈ،لاہور قلندرز اور کراچی کنگز نے شرکت کی۔
پی ایس ایل کا پہلا چیمپئن
لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں فاتح ٹیم نے 175 رنز کا ہدف محض چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔51 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلنے پر ویسٹ انڈیز کے ڈین اسمتھ کو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔کپتان مصباح الحق تھے۔
پاکستان سپرلیگ تاریخ،پی ایس ایل چیمپئنز2016 سے 2024 تک
ٹورنامنٹ میں 329 رنز اور 11 وکٹیں حاصل کرنے پر کراچی کنگز کے آلراؤنڈر روی بوپارہ کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔لاہور قلندرز کے عمر اکمل نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ335 رنز اور اسلام آبادیونائیٹڈ کے آندرے رسل نےٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 16 وکٹیں حاصل کیں