ہوبارٹ،کرک اگین رپورٹ
Getty Images
ویسٹ انڈیز کے لئے ٹی20 ورلڈکپ باقی،زمبابوے سمیت باقی بھی پر امید۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے اہم ترین میچ میں ویسٹ انڈین کی دھڑکنیں بھی میچ کا کافی وقت بے ترتیب رہیں۔ہوبارٹ میں کھیلے گئے ڈو آر ڈائی میچ میں زمبابوے ٹیم نے بھی اختتامی اننگ میں وہ کچھ کیا کہ سب کچھ جیسے جامد ہوگیا ہو۔آخرکار ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو31 رنزسے ہراکر چیمپئن جیسا جشن منایا۔
گروپ بی کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ جو کیا،وہ اس لئے تشویشناک بن گیا کہ 6 کھلاڑی اس کے 101 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے۔یہاں پر رومین پاول کے 28 اور عقیل حسین کے 23 رنز نے کسی نہ کسی طرح اننگ کو 7 وکٹ پر 153 رنز تک کردیا۔سکندر رضا 3 وکٹ کے ساتھ نمایاں تھے۔
جواب میں زمبابوے ٹیم نے29 رنزکا آغاز لیا۔47 تکبھی ایک آئوٹ تھا لیکن اس کے بعد سکندر رضا سمیت کوئی نہ کھڑا ہوا۔92 پر 7 وکٹیں گریں تو ویسٹ انڈین نے سکھ کا سانس لیا،102 پر 8 ویں وکٹ نے حوصلہ دیالیکن اننگ کے 17 ویں اوور میں پڑنے والے 16 رنزنے پریشان کیا،زمبابوے کو اب 18 بالز پر 34 رنز درکار تھے۔2 وکٹ باقی تھے کہ 18 ویں اوور کی پہلی بال پر لاٹھی چارج کرنے والے لک جنگوے 29 رنزبناکر الزاری جوزف کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔آخری کھلاڑی 10 بالز قبل 122 کے مجموعہ پر باہر ہوا۔الزاری جوزف نے 16 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔
گروپ بی میں 2،2 میچزکے بعد چاروں ٹیموں کے 2،2 ہی پوائنٹس ہیں۔