عمران عثمانی کا تجزیہ۔ایک چیز ہے جسے انگلینڈ مکمل طور پر بدلنا چاہتا ہے اور وہ ہے ان کی قسمت۔اس کا تعلق ٹاس سے ہے اور پوری دنیا جان چکی کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کیسی پچ تاری کی جارہی ہے اور انگلینڈ کیلئے کیا خوفزدہ بات ہوگی،ساتھ میں راولپنڈی کا ریکارڈ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی ولی ٹیم کو ڈراتا بھی ہے۔دلچسپ سٹوری ہے۔
انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کہہ چکے ہیں کہ ٹاس سے موجودہ ٹیسٹ کا فیصلہ 35 کے مقابلہ میں 65 فیصد ہے۔ملتان کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جب پچ سپن کی گئی تو ٹاس کی افادیت کا فیصلہ اسی وقت ہوگیا تھا اور میچ کے نتیجہ نے واضح کیا ہے۔اب راولپنڈی میں بھی ایسی پچ کی تیاری ہے۔
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ ریکارڈز
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 91 ٹیسٹ میچز ہوئے ہیں۔انگلینڈ نے 30 بار کامیابی حاصل کی ہے،پاکستان نے 22 میچز جیتے ہیں، جب کہ دونوں فریقوں کے درمیان 39 میچز ڈرا ہوئے ہیں۔پچھلی پانچ میٹنگز میں انگلینڈ نے 4-1 کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے جس میں گزشتہ ہفتے ملتان میں ہونے والے حالیہ مقابلے میں پاکستان کی جیت ہوئی۔ہوم سرزمین پر پاکستان اب بھی انگلینڈ سے 5-6 سے پیچھے ہے اور 16 ٹیسٹ ڈرا پر ختم ہوئے۔
راولپنڈی میں ریکارڈز
راولپنڈی میں پاکستان کا ملا جلا ریکارڈ ہے، جس نے 5 بار جیت اور 6 بار شکست۔ 4 میچ ڈرا ہوئے۔ اس مقام پر اپنے پچھلے ٹیسٹ میں پاکستان کو بنگلہ دیش سے 6 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی اور گزشتہ ماہ اسی مقام پر سیریز کا پہلا میچ بھی 10 وکٹوں سے ہارا تھا۔انگلینڈ نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ کے لیے اپنے گزشتہ دورے پر کامیابی حاصل کی، جہاں اس نے زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک کی سنچریوں کی بدولت مجموعی طور پر 657 کے ساتھ ٹوٹل کیا، جو مقام کا سب سے زیادہ اسکور بھی ہے۔پاکستان نے بابر، عبداللہ شفیق اور امام الحق کی تینوں سنچریوں کے ساتھ 579 کے بعد مقابلہ کیا، جو راولپنڈی میں ان کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔
راولپنڈی کے ٹاس کے حوالہ سے الٹ نتائج
پچ کو دیکھ کر ٹاس اور پہلے بیٹنگ کی خواہش مچل رہی ہے لیکن راولپنڈی مرکز کے ریکارڈز الٹ ہیں۔یہاں 15 ٹیسٹ ہوئے۔پاکستان 5 جیتا،6 ہارا۔4 ڈرا کھیلے۔11 میچز جو فیصلہ کن ہوئے،ان میں سے صرف 3 میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم میچز جیتی۔8 بار وہ ٹیم جیتیئ جس نے بعد میں بیٹنگ کی۔پہلی اننگ کا اوسط اسکور 341 اور دوسری کا403 رنز ہے۔تیسری اننگ کا ایوریج اسکور 239 اور چوتھی اننگ کا ایوریج اسکور 168 ہے۔2004 میں بھارت کے راہول ڈریوڈ کا بنایا گیا 270 رنز اس سنٹر کا بہترین انفرادی اسکور ہے۔محمد زاہد کی 1996 میںنیوزی لینڈ کے خلاف66 رنزکے عوض 7 وکٹ بہترین کارکردگی ہے۔اسی میچ میں ان کی130 رنز کے عوض 11 وکٹیں کسی بھی میچ کی بہترین پرفارمنس ہے۔
انگلینڈ کی 3 ماہ سے چلتی بدقسمتی
انگلینڈ کیلئے ڈرامائی کہانی یہ ہے کہ اسے ٹاس جیتے 90 روز ہوگئے ہیں۔اب تک آخری سات ٹیسٹ میچز بنا ٹاس کے گزر چکے اور اس بات کو تین ماہ سے زیادہ ہو چکے ہیں جب انہوں نے آخری بار ٹاس جیتا تھا۔یہ قسمت ایک ایسے وقت میں سامنے ہے کہ فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کا ٹاس ہوتا ہے اور راولپنڈی ٹیسٹ کا ٹاسموجودہ سیریز کیلئے نہایت اہم ہے۔
انگلینڈ کا 2027 سے قبل ایشیا میں آخری ٹیسٹ،پاکستانی سلیکٹرز راولپنڈی پچ پر بائولنگ کرنے لگے