لاہور،کرک اگین رپورٹ ۔پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان،نائب کپتان کی رونمائی،زبردست ٹوئسٹ۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کی رونمائی کر دی ۔یہ کپتان ہوگا وائٹ فارمیٹ کا۔ اس طرح پاکستان کرکٹ بورڈ گزشتہ دو سالوں میں مسلسل کپتانی کی تبدیلی کے عمل میں پیش پیش ہے۔ اور بڑی سرعت کے ساتھ اس میں تیزی دکھا رہا ہے ۔محمد رضوان ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کے کل وقتی کپتان ہونگے اور سلمان علی آغا نائب کپتان ہونگے۔
کرکٹ کے حوالے سے اگرچہ یہ زیادہ اچھا نہیں ہے لیکن یہ چاہ رہے ہیں کہ یہ کرکٹ بورڈ کی نئی شروعات ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دروہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے دو کپتان کر دیے ہیں ۔محمد رضوان فل ٹائم اسٹریلیا میں کپتان ہوں گے اور ان کی عدم موجودگی میں زمبابوے میں سلمان علی آغا کپتانی کریں گے ،جنہوں نے ابھی تک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل نہیں کھیلی ہوئی ہے ۔یہ بڑی دلچسپ بات ہے۔ دیکھنا ہوگا کہ یہ تجربہ کیسا رہتا ہے اور اس نئے کپتان کے نیچے بابرعظم شاہین شاہ افریدی جیسے سابق کپتان ہوں گے۔
پاکستان کے ون ڈے اور ٹی 20 کے الگ الگ کپتان،کئی نئے فیصلے،کل کیا ہونے جارہا،اعلان ہوگیا
محمد رضوان تو خیر جب ہوں گے تو وہ خود کپتان ہوں گے تو پی سی پی اصل میں جو سمجھ میں آئی ہے وہ یہ ہے کہ پی سی پی یہ چاہ رہا ہے کہ ایک فل وقتی کپتان کے ساتھ ایک جزوقتی کپتان بھی ہر وقت رہے۔ ایک توسر پر ڈنڈا بھی رہے اور دوسرا کپتانی وہ سیکھتا بھی رہے۔ جب کپتانی ادھر سے ادھر منتقل کرنی ہو توپرابلم نہ ہو ۔آسان الفاظ میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان کو پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے لیکن سلمان علی آغا نائب کپتان ہونگے۔
بابر اعظم کی پھر چھٹی،پاکستان کے نئے کپتان کا نام گردش میں،تینوں فارمیٹس کی سپہ سالاری ملے گی
دورہ آسٹریلیا 4 سے 18 نومبر تک جاری رہے گا جبکہ زمبابوے کے شہر بولاوایو میں میچز 24 نومبر سے 5 دسمبر تک کھیلے جائیں گے۔بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی جنہیں انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچوں میں آرام دیا گیا تھا، آسٹریلیا کے میچز کے لیے واپس آ گئے ہیں تاہم انہیں دورہ زمبابوے میں آرام دیا جائے گا۔ اسی طرح محمد رضوان آسٹریلیا کے میچز اور زمبابوے کے ون ڈے میچز کے لیے دستیاب ہوں گے تاہم انہیں زمبابوے میں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آرام دیا جائے گا۔