کرک اگین اسپیشل رپورٹ
ورلڈکپ اور بھارتی ویزا ایشو،قصور پی سی بی کا نہیں، بلکہ۔۔۔۔۔۔بڑی حیرت کی بات ہے۔آئی سی سی ورلڈکپ ایونٹ ہے۔اس کے لئے آئی سی سی کا ایک وفد ان دنوں لاہور بھی آیا تھا،جب پاکستان ایشیا کپ کی بنیاد پر بھارت جانے سے انکاری تھا۔پھر یہ ہوا کہ بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آیا۔الٹا ایشیا کپ سری لنکا لے گیا۔میزبان منہ دیکھتا نہیں بلکہ کچھ اور ہی کرتا رہ گیا۔پھر ایسا شیڈول تھا کہ بھارت نے پاکستان کو سفر کرواکروا کر تھکامارا،یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
جیسا کہ کرک اگین نے گزشتہ ایک گھنٹہ قبل رپورٹ کیا تھا کہ پاکستان کی بھارت روانگی میں تاخیر ہورہی ہے۔بھارت نے ویزےجاری نہیں کئے۔حالات یہاں یہ ہیں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم کسی سازش میں لگے ہیں یاکسی اور کام کی وجہ سے ویزے کا ہماراکام نہیں ہوا۔ایسانہیں ہے.ہم نے اپنا جیسا سٹیٹس بنایا ہے،ہمارے ساتھ ویسا ہی ہورہا ہے۔ہماری اوقات کے مطابق ہم سے ویسا سلوک ہورہا ہے اور یہ یہاں تک آن پہنچا ہے کہ آئی سی سی گلوبل ایونٹ ہے۔بھارت کو ہم سے غرض ہے۔آئی سی سی کو اس وقت غرض ہے لیکن کیا ہے کہ ظاہری سلوک بھیک منگوں جیسا ہے۔ہم شاید ایسے ہی رہنا پسند کرتے ہین۔اس میں اگر کوئی یہ آواز اٹھائے کہ اس لائن سے بچو،ورنہ غلام بنادیئے جائو گے،وہ غلام سے بھی بد تر حالات میں چلاجاتا ہے۔
ورلڈکپ 2023،پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت روانگی میں تاخیر،نیا شیڈول
یہ کم المیہ ہے کہ چیئرمین پی سی بی اپنی مرضی کا فیصلہ نہ کرسکے،کرکٹ بورڈ کی باختیار کمیٹی اپنی مرضی کی سلیکشن نہ کرسکے اور چیف سلیکٹر یہ کہنے پر کھلم کھلا مجبور ہو کہ یہ میری ٹیم نہیں ہے۔اس پر مستزاد یہ کہ ہم میں سے نہایت عقل مند لوگ بول اٹھیں کہ
سازش ناکام ہوگئی۔سازشی فلاپ ہوگئے۔
کیا ہے یہ سب ؟ کیا ہورہا ہے؟کیا ہوگیا ہے۔
من حیث القوم دیوالیہ پن ہے۔ہم بری طرح آپس میں تقسیم ہوگئے ہیں۔بار بار کی غلطیاں دہرائے چلے جارہے ہیں۔کوئی طاقت کے نشہ میں،کوئی عقل کے نشہ میں تو کوئی بے وقوفی کے نشہ میں۔
ویزے بھی مل جائیں گے۔ٹیم بھی پہنچ جائے گی،پی سی بی حکام بھی وہاں ہونگے،میڈیا کے نمائندے بھی پہنچ جائیں گے لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔