لاہور،کرک اگین رپورٹ۔لڑے بغیر میچ اپوزیشن کو دینا قابل قبول نہیں،ڈیوڈ وارنر نے اپنی ٹیم کراچی کنگز کیخلاف کیس بنادیا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کراچی کنگز کے آسٹریلین کپتان ڈیوڈ وارنر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے جیتے ہوئے میچ کی ہار برداشت نہ کرسکے اور اپنی ہی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ ایسی شکست قبول نہیں کرسکتا،جس میں ایک جیتے ہوئے میچ کو ہار میں بدلاجائے۔
انہوں نے کہا ہے کراچی کنگز نے مخالف ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو میچ سونپ دیا ہے۔انہوں نے اپنے ہی کھلاڑیوں پر سنگین الزام لگایا ہے کہ اگر آپ کھیل کر،مقابلہ کرکے ہاریں تو قبول ہے لیکن اگر آپ لڑے بغیر کھیل کو اپوزیشن کےحوالہ کرنا قابل قبول نہیں ہے۔ہم نے کوئی مثبت عمل اختیار نہیں کیا۔142 رنزکے جواب میں ہم 77 رنز ایک وکٹ پر بناچکے تھے۔ایسے میں 6 سے 7 اوورز میں 11 رنزکے عوض 4 وکٹیں اور پھر 5 وکٹیں 14 رنزکے اندر 4.4 اوورز میں گنوادیں تو یہ کوئی کھیل نہیں ہے۔
وارنر نے الزام عائد کیا کہ ہم بیٹنگ کرتے ہوئے مثبت نہیں تھے۔پچ 142 کی نہیں بلکہ 17 رنزتک کی تھی۔ہمارے بائولرز نے غیر معمولی کام کیا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 142 پر ڈھیر کیا۔ہادف کے جواب میں ہم نے کوئی کوشش نہیں کی۔
کراچی کنگز پی ایس ایل 10 میں 6 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے اور اس کا اگلا میچ یکم مئی کو ملتان میں ملتان سلطانز کے خلاف ہوگا۔