دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ تاریخ کا بد ترین انجام،بھارت ٹرافی کے بغیر چلا گیا،تقریب میں کیا ہوا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ایشیا کپ2025 ختم،تنازعات جاری،نیا موڑ لےگئے۔بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے جو انکار کیاتھا،اس پر قام رہی۔
بھارت کی پاکستان کے خلاف 5 وکٹ کی جیت کے بعد انعامی تقریب شروع نہ ہوئی۔ڈیڑھ گھنٹہ بعد شروع ہونے والی تقریب میں پوڈیم پر پی سی بی چیئرمین جو کہ اے سی سی کے صدر بھی ہیں ،موجود تھے،ان سے بھارتی ٹیم نے ٹرافی اور انعامات لینے سے انکار کردیا تھا۔
ایشیا کپ 41 سالہ ہسٹری میں وہ ہوگیا،جو نہ تھا،پاکستان بھارت سے فائنل ہارگیا
نتیجہ میں دیر سے شروع ہونے والی تقریب میں امپائرز،پاکستانی کھلاڑیوں ودیگر آفیشلز کو میڈلز دیئے گئے۔انفرادی اعزازات جیسے پلیے آف دی میچ تلک ورما اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ابھیشک شرما کو دیا گیا لیکن یہ ایوارڈز انہوں نے مھسن نقوی کی بجائے اے سی سی کے دوسرے حکام سے لئے۔
یکدم میزبانی کرنے والے سائم ٹفل نے اعلان کیا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے میڈلز نہیں لے گی اور نہ ہی ٹرافی وصول کرئے گی۔
یوں یہ ہنگامہ خیز تقریب اختتام کو پہنچی اور بھارت بنا ٹرافی لئے چیمپئن بن گیا۔
