عمران عثمانی
سال 2023،پاکستان کے لئے ایک ہی بڑا چیلنج،وہ کیا۔سال 2022 تمام ہوا۔2023 شروع ہے۔کرکٹ میدان مین پاکستان کے لئے گزرا سال اچھا نہیں رہا،منیجمنٹ میں اس کے ہیڈکوارٹر پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدلی آئی تو فیلڈ میں پاکستان زیادہ تر ناکام ہی رہا۔2 اہم ایونٹس ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ ہوئے۔پاکستان دونوں ایونٹس کے فائنل میں ضرور پہنچا لیکن ٹرافی نہ اٹھاسکا۔اسی طرح ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2 کے فائنل سے بھی باہر ہوگیا۔
نئے سال مین پاکستان کے لئے سب سے بڑا چیلنج کرکٹ ورلڈکپ ہوگا ،جو سال کے آخر میں بھارت میں ہوگا،اس سے قبل ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان میں ہونا ہے۔ساتھ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 کا آغاز سال کے وسط میں ہوگا۔
پاکستان جونیئر لیگ ختم کئے جانے پر رمیز راجہ کا سخت رد عمل
پاکستان 1992 ورلڈکپ جیتا ہوا ہے،اس لئے 50 اوورز ورلڈکپ کی اہمیت بہر حال ٹی 20 ورلڈکپ سے کہیں زیادہ ہے۔پاکستان کو اس سال ایک روزہ کرکٹ،اس کی تیاری،اس کے پلیئرز پر توجہ رکھنے کی ضرورت ہوگی۔بابر اعظم سے ایک فارمیٹ کی کپتانی لئے جانے کا خدشہ موجود ہے۔
سال کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی ٹیسٹ سیریز ہوسکتی ہے یا اس کے لئے کچھ حتمی شیڈول ترتیب دیا جاچکا ہوگا۔
سال 2022،پاکستان کی سنگل ٹیسٹ فتح،3 ممالک میچ ہی نہ کھیل سکے