حیدر آباد،کرک اگین رپورٹ۔پھر 200 پلس سکور بھی فتح کی ضمانت نہ بنا،پیسر زخمی،ٹیم ہارگئی،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی پی ایل میں 245 رنز بھی شکست نہ ٹال سکے،پیسر زخمی ہونے سے ٹیم کو خسارہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پنجاب کنگز کے تیز گیند باز لوکی فرگوسن کو سنیچر کو سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف دوسری اننگز میں دو گیندوں پر کولہے کی چوٹ لگ گئی۔فرگوسن کو فزیو سے مشاورت کے بعد میدان چھوڑنا پڑا۔ فرگوسن ابھی ہیمسٹرنگ کی چوٹ سے ٹھیک ہوئے تھے چیمپئنز ٹرافی سے بھی محروم ہونا پڑا۔
نومبر 2024 کے بعد یہ تیسرا موقع ہے جب فرگوسن انجری کا شکار ہوئے ہیں۔ آئی ایل ٹی 20 میں ہیمسٹرنگ کے مسئلے سے پہلے، فرگوسن کو پنڈلی کی انجری کا بھی سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے انہیں گزشتہ سال کے آخر میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچز سے محروم ہونا پڑا۔اس وجہ سے کنگز کو بڑا نقصان ہوا۔جب وہ6 وکٹ پر 245 رنزبناکر بھی ہارگئے،کیونکہ سن رائزرزنے ہدف 9 بالیں قبل صرف 2 وکٹ پر پورا کرکے میچ 8 وکٹ سے جیتا،ابھیشک شرما نے 55 بالز پر141 رنزکی اننگ کھیل کر میچ یکطرفہ بنادیا۔ٹریوس ہیڈ نے 66 کی اننگ کھیلی۔